’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص ( آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔
بھارت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد سا بق ڈی جی آئی ایس پی آر اور سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) جنرل آصف غفور کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ْ
سابق کور کمانڈر آصف غفور نے ٹوئٹ کی کہ ’’ نصر من اللہ وفتح قریب‘‘۔
’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹ
بعد ازاں آصف غفور کی جانب سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ کی گئی جس میں درج تھا کہ ٹوئٹر کی جانب سے میری ٹائم لائن سے اس پوسٹ ( نیچے شیئر کی گئی تصویر ) کو چھپا دیا گیا ہے۔
ٹوئٹ میں آصف غفور نے دشمن کو للکارتے ہوئے کہا تھا ’ یہ تو صرف ایک پوسٹ ہے، بھارت تم پاکستان کی مسلح افواج کا مقابلہ کیسے کروگے؟
اپنی ٹوئٹ میں آصف غفور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ نریندر مودی تمہیں بار بار متنبہ کیا گیا کہ ہمارے عزم کا امتحان نہ لو اور پاکستان کے ساتھ کوئی گڑبڑ نہ کرو، تم دراصل دہشتگرد ریاست ہو اور تم نے مقبوضہ کشمیر کے معصوم کشمیر کے خلاف اس کا بدترین مظاہرہ بھی کیا‘۔
اپنی ٹوئٹ میں آصف غفور نے مودی کو ایک بار پھر اپنی سفاکیت ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے تنبیہ کیا کہ اب باز آجاؤ ورنہ پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں بڑے نتائج کے لیے تیار رہو۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجو وہ قرض رکھتے تھے، جان پر وہ حساب آج چکا دیا، وزیر دفاع بھارتی جارحیت کیخلاف پاک بحریہ نےلڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار دیے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘: نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے کئی ممالک متحرک پاکستان نے بھارت کی ملٹری سیٹلائٹ جام کر دی آرمی چیف نے نمازفجر کے بعد کونسی آیت پڑھی، آپریشن “بنیان مرصوص”کا مطلب کیا ہے؟ وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کرلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سابق کور کمانڈر کوئٹہ امتحان نہ لو ا صف غفور کی مودی تمہیں
پڑھیں:
پاک فوج پروفیشنل اور مضبوط ہے، سابق بھارتی ایئر مارشل کا اعتراف
پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے والے بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں پاک افواج کی صلاحیتوں کی گونج سنائی دی۔
بھارت کے جارح مزاج انڈین صحافی ارناب گوسوامی اکثر خبروں میں رہتے ہیں اور ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ انڈیا کے سب سے متنازع ٹی وی اینکر ہیں۔ وہ اپنے پروگرامز میں پاکستان کے خلاف نفرت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔
ارناب گوسوامی جو پاک بھارت جنگ کے حامی ہونے اور جارحانہ صحافت کی وجہ سے مشہور ہیں ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کے پروگرام میں موجود مہمان پاک فوج کی تعریفیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے صحافی نے بتایا کہ کس طرح پاک افواج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی افواج کو دھول چٹا دی۔
اس موقع پر میزبان نے پروگرام میں موجود مہمان اور سابق بھارتی ائیر مارشل سنجیو کپور سے بھی پاک افواج کی صلاحیتوں سے متعلق سوال کیا۔
سابق بھارتی ایئر مارشل سنجیو کپور نے جواب دیتے ہوئے پاک افواج کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بالکل ہماری جانب آئے گا، ان کی فوج بہت تگڑی ہے۔
سنجیو کپور کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے طور پر اس ہنگامی صورتحال کی تیاری کر رکھی تھی کیونکہ پاکستان کے پاس ایک پیشہ ورانہ اور بہترین مسلح افواج ہے۔