بھارت کو پاکستان کے بھر پور جواب کے بعد سابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے بھارتی حملے کےبعد پاکستان کے بھر پور جواب پر رد عمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ فتح قریب ہے ۔پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کر دی ہے اور اب تک 2 بھارتی ایئر بیسز اور براہموس میزائلوں کے ڈیپو کو مکمل تباہ کر دیاہے ۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف کارروائی پر جنرل ریٹائرڈ آصف غفور نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ انشاءاللہ پاکستانی قوم کواللہ کامیابی دے گا‘‘۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اپنایا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو غیرجانبدارنہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اپنایا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی اور گونج بھی سنائی دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ترک خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے، بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو کسی غیر جانبدار ملک کے سامنے پیش کرے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو غیرجانبدارنہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، بھارت نے پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ، پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں 6 مقامات پر حملے کرکے شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت نے مساجد پربمباری کی، بھارتی حملے میں خواتین اور بچے شہید ہوئے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اپنایا، بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے، بھارت کی طرف سے پاکستان پر بغیرثبوت الزام کاسلسلہ بند ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ پر بھارتی حملے کا نوٹس لے، پاکستان کا مطالبہ
ان کا کہنا تھا کہ پہلگام میں سیاحوں میں پرحملے کے بعد پاکستان نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا اور بھارت کو شفاف تحقیقات کی پیشکش کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاکستان پہلگام ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف مقبوضہ کشمیر