بھارتی فوج کی آزاد کشمیر کی لیپہ ویلی میں شدید گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
بھارتی فوج کی آزاد کشمیر کی لیپہ ویلی میں شدید گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز
مظفر آباد (سب نیوز)بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کی لیپہ ویلی میں شدید گولہ باری شروع کردی جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم پاکستانی فورسز کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی آزاد کشمیر کی لیپہ ویلی میں شدید گولہ باری شروع کردی ہے، بھارتی فوج لیپہ ویلی کی سویلین آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور دونوں جانب سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی گولہ باری سے سویلین آبادی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر موثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے بٹالین ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جب کہ ایک اور جوابی کارروائی میں حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی جھنڈا ریاست پوسٹ تباہ کردی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس10اور11مئی عارضی بجلی بندش کا شیڈول بجلی کی قیمت میں ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا پاکستان سپر لیگ کے بقیہ تمام میچز ملتوی، پی سی بی کا اہم اعلان سعودی وزیر مملکت خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال رافیل سمیت بھارتی طیارے تباہ ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش،ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6بھارتی ڈرونز حملے ناکام بنائے،... پاک فضائیہ نے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ طیارے گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری خوش آئند ہے ،عاطف اکرام شیخ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جوابی کارروائی بھارتی فوج کی
پڑھیں:
بھارتی حکومت کی جانب سے یاتریوں کو روکنے کےخلاف قرارداد منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (پی ایس جی پی سی) نے بھارتی حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے اقدام کے
خلاف متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔پی ایس جی پی سی کی یہ قرارداد لاہور میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ہیڈ آفس میں نویں اجلاس میں پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت منظور کی گئی، اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارت اپنے ہی شہریوں کو ننکانہ صاحب، کرتارپور اور پنجہ صاحب جیسے مقدس مقامات پر حاضری سے محروم کر کے دنیا بھر کے سکھوں کے جذبات مجروح کر رہا ہے۔سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سکھ برادری کے لیے مکہ و مدینہ کی حیثیت رکھتی ہے، پاکستان نے ہمیشہ دنیا بھر کے یاتریوں کو خوش آمدید کہا ہے اور برطانیہ، کینیڈا اور امریکا سمیت کئی ممالک کے لیے آن لائن ویزا کی سہولت بھی فراہم کی ہے تاکہ یاتری باآسانی پاکستان آ سکیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے حالیہ فیصلے نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات پر بھی سکھ برادری کو اپنے مذہبی حق سے محروم کیا ہے۔سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پوری قوم کو مبارک باد بھی دی۔