بھارت کی ایل او سی پر گولی باری، 5شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی پوسٹیں تباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایسز)بوکھلاہٹ کا شکار بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی پر گولہ باری شروع کر دی، بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی۔ بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے جبکہ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہیں، جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

دوسری جانب، پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کی کئی چیک پوسٹیں تباہ کر دی ہیں۔

کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ ہوگئے۔ ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

اسی طرح، پاک فوج نے بھارت کی دو مزید پوسٹیں تباہ کر دیں جس میں حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی رِنگ کنٹوئر پوسٹ اور پوکران مارٹر بگھسر پوسٹ شامل ہے۔

کیلر سیکٹر میں دشمن کی مہیری پوسٹ اور خالصہ ٹاپ جبکہ رکھ چکری سیکٹر میں دنا ٹاپ اور ماؤنڈ پوسٹ تباہ کی گئی۔

پاک فوج کے تازہ ترین حملوں میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، لائن آف کنٹرول پر پے در پے پوسٹوں کی تباہی سے دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔

قبل ازیں، پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولہ باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔ حاجی پیر سیکٹر میں جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اب تک بھارتی فوج کی درجنوں پوسٹیں تباہ کر چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایسی جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے جس سے ہمیں فائدہ نہ ہو، امریکی نائب صدر کا دو ٹوک بیان عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے، علی امین گنڈاپور کا دعویٰ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 9 مئی کو شیڈول کیمبرج امتحانات منسوخ پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کرینگے مولانا فضل الرحمان کا کل ملک بھر میں دفاع وطن منانے کا اعلان بھارت سے جنگ کی صورت میں 79 فیصد پاکستانیوں کو جیت کا یقین سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر ایف 16گرانے کی خبر کو سفید جھوٹ قرار دیدیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بھارتی فوج کی پوسٹیں تباہ سیکٹر میں پاک فوج تباہ کر فوج نے

پڑھیں:

یوزویندر چہل کے طلاق پر بیان کے بعد دھناشری نے بھی خاموشی توڑ دی

بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی جانب سے پوڈکاسٹ میں اپنی طلاق سے متعلق بیانات کے بعد، اُن کی سابقہ اہلیہ کوریوگرافر دھناشری ورما نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پوسٹ کے ذریعے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

دھناشری نے انسٹاگرام پر دبئی میں قیام کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اسٹریٹ فوڈ سے لطف اندوز ہوتی، گولڈن آور میں چہل قدمی کرتی اور ایک مندر کا دورہ کرتی نظر آئیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں دھناشری نے لکھا کہ ’یہ سفر یادوں سے بھرا ہوا تھا اور دبئی واپس آکر کئی پرانی یادیں تازہ ہو گئیں‘۔ انہوں نے شہر میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں اور ثقافتی ہم آہنگی کو بھی سراہا، اور اپنی جڑوں سے دوبارہ جُڑنے پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Dhanashree Verma (@dhanashree9)

دھناشری کی یہ پوسٹ چہل کی جانب سے ذاتی زندگی پر دیے گئے انٹرویو کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ طلاق کے وقت ان پر دھوکہ دہی کے الزامات لگے حالانکہ وہ ہمیشہ وفادار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دھناشری اور یوزویندر چہل نے دسمبر 2020ء میں شادی کی تھی اور مارچ 2025ء میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔ اب یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ چہل ایک آر جے کیساتھ تعلقات میں ہیں جن کے ساتھ وہ اکثر دکھائی بھی دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قائد شہید کے افکار و نظریات اسلام دشمن عناصر کیلئے سخت ناگوار تھے، علامہ رمضان توقیر
  • مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں میجر سمیت 3 جوان شہید
  • فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی خبر جھوٹ، حملے پر جوابی کارروائی بھارت کے اندر گہرائی سے شروع ہو گی: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • مستونگ میں دہشت گردوں کے حملے میں میجر سمیت 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ دہشتگرد حملہ: میجر اور 2 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک
  • مستونگ: آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 4 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید
  • بھارتی فوج کا مورال تباہ، خودکشیوں میں اضافہ؛ مودی سرکار خاموش تماشائی
  • یوزویندر چہل کے طلاق پر بیان کے بعد دھناشری نے بھی خاموشی توڑ دی
  • کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں پراسرار فائرنگ، 45 سالہ شخص زخمی
  • بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ سے قصبہ تباہ، 4 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا