ایل او سی کے قریبی علاقوں میں بھارت کیجانب سے کی گئی شیلنگ میں 4 افراد کے زخمی ہوھئے، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ کردی۔

راولاکوٹ میں ہجیرہ میں بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پلیارنی کالونی میں بھی بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک شخص زخمی ہوا۔

حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کےخلاف مؤثر جوابی کارروائی کی، پاک فوج نے بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کردیا، جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

پانڈو سیکٹر میں بھی پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف مؤثرجوابی کارروائی، پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کردیا۔

باغسر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کواڈ کاپٹر کو صبح 3:15 پر نشانہ بنایا گیا تھا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بھارتی فوج پاک فوج نے

پڑھیں:

آئی سی سی کا دوغلا پن ‘حارث رئوف 2میچوں کیلئے معطل‘بھارتی کپتان پر صرف جرمانہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی نے ایشیا کپ 2025 کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزائیں سنا دیں۔پاکستانی فاسٹ بائولر حارث رؤف کو 2 ون ڈے میچز کیلئے معطل کردیا گیا ہے ،انہیں میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ،2 ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیئے گئے ہیں۔اسی طرح بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پر میچ کا 30 فیصد جرمانہ، 2ڈی میرٹ پوائنٹ دیے گئے ہیں ،پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کینٹکی میں یو پی ایس کارگو طیارہ گر کر تباہ، 7 ہلاک 11 زخمی
  • پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری، 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل
  • جنوبی غزہ میں اسرائیل کی گولہ باری سے تباہی،مزید 3 فلسطینی شہید
  • کھلاڑیوں کو پاکستانی پلیئرز سے مصافحہ یا ہائی فائیو سے نہیں روکیں گے، ہاکی انڈیا
  • آئی سی سی کا دوغلا پن ‘حارث رئوف 2میچوں کیلئے معطل‘بھارتی کپتان پر صرف جرمانہ
  • امریکا: یو پی ایس کارگو طیارہ گر کر تباہ، کم از کم 3 ہلاک، 11 زخمی
  • امریکی ہائر ایکٹ بھارتی معیشت کو تباہ کردے گا،کانگریس
  • ویزا درخواستوں میں جعلسازی کا الزام، کینیڈا نے بھارتی طلبا کو داخلہ دینے کی شرح میں بڑھی کمی کردی
  • پاکستان کے خلاف بھارتی کارروائی بے نقاب
  • بھارت بیرونِ ملک اپنے واحد فوجی اڈے سے ہاتھ دھو بیٹھا، تاجکستان کی عینی ائیربیس خالی کردی