’’ رافیل کا تباہ ہونا شدید شرمندگی اور دھچکا ہے‘‘فرانسیسی اخبارنےبھارتی فضائیہ کی نااہلی کاپول کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
لاہور ( خصوصی رپورٹ )معروف فرانسیسی اخبارنےبھارتی فضائیہ کی نااہلی کاپول کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف فرانسیسی اخبار’’لی مونڈے ‘‘نے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔ اخبار نے لکھا کہ’’ پاکستان میں فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہرکردیا ہے،بھارت کے لڑاکا طیاروں بالخصوص رافیل کا تباہ ہونا بھارتی فضائیہ کیلئے شدید شرمندگی اور دھچکا ہے‘‘۔
''ہم نے خود فوٹیج کی تصدیق کی ہے،، بی بی سی نے رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی، بھارت کو شرم سے پانی پانی کردیا
فرانسیسی اخبار نے مزید لکھا کہ ’’بھارت نے کم از کم3 لڑاکا طیاروں کے نقصان کوتسلیم کرلیا ہے، پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارں میں رافیل بھی شامل ہے ۔سیکیورٹی ذرائع نے فرانس کی خبر رساں ایجنسی کو طیاروں کی تباہی کے حوالے سے تصدیق کی ہے۔بھارت نےاپنی فضائیہ کی استعداد بڑھانے کیلئے 2016ء میں36 رافیل طیارے تقریباً 8 ارب یورومیں خریدے تھے، دسمبر 2024 میں بھارت کے آڈیٹر جنرل کی ایک رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کے تکنیکی مسائل اور تربیت پر سنگین سوالات اٹھائے گئے تھے‘‘۔
کراچی میں خواجہ سراؤں کا بھارت کیخلاف احتجاج، مودی مردہ باد کے نعرے
فرانسیسی اخبار نے یہ بھی لکھا کہ ’’پاکستانی فضائیہ کے پاس 15 سال انسداد دہشتگرد کی کارروائیوں کی وجہ سےجنگی آپریشنز کابھارت سے زیادہ تجربہ ہے،پاکستان کے پاس جدید فرانسیسی اور چینی ساختہ لڑاکا طیارے بھارت کےمقابلے کیلئے موجودہیں‘‘۔
دفاعی ماہرین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور بزدلانہ حملے اور شرمندگی پر بین الاقوامی میڈیا نے بھی مہر ثبت کردی ہے۔
بھارتی میڈ یا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی جعلی اے آئی ویڈیو چلا کر سب سے بڑی فیک نیوز دے دی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بھارتی فضائیہ کی
پڑھیں:
فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھادیا
پاکستان نے بھارت کو حملے پر نہ صرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ اس کے تین رافیل سمیت پانچ طیارے بھی زمین بوس کیئے جس پر پاکستان کی صلاحیتوں کا اعتراف بین الاقوامی میڈیا بھی کر رہاہے اور بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔
فرانسیسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے خلاف بھارتی طیاروں کی کارکردگی مایوس کن رہی، پاکستان کے بھرپور جواب کی وجہ سے بھارت تین طیاروں کی تباہی تسلیم کرنے پر مجبور ہوا، نئی دہلی نے لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرنا شروع کردیا ہے۔
فوجی ماہرین کے مطابق تباہ ہونے والے طیاروں میں ایک رافیل ہو سکتا ہے۔