لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھرپور کارروائی، بھارتی فوج کا ہیڈ کوارٹر تباہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر کو تباہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانڈو سکیٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی اور بھارت کو جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا۔
پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گوالہ باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کاروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا، اس سے قبل بھی پاکستان کی مؤثرجوابی کارروائی کی بدولت بھارتی فوج کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرانا پڑا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی فوج پاک فوج
پڑھیں:
جراثیم سے بھرپور یہ غذا آپ کی عمر میں اضافہ کرسکتی ہے
دہی میں موجود پروبائیوٹکس (مفید جراثیم) ہمارے ہاضمے اور مجموعی صحت پر مثبت اثر ڈال کر ہماری عمر میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
آنتوں کی صحت: دہی آنتوں کے مائیکرو بایوم (صحت مند جراثیم) کو متوازن کرتا ہے جس سے نظامِ ہاضمہ بہتر اور مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔
دل کی صحت: ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ دہی کا باقاعدہ استعمال کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو بہتر کر سکتا ہے، جو دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
ذہنی صحت: دہی میں موجود جراثیم ذہنی دباؤ اور ڈپریشن پر بھی مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔
اینٹی ایجنگ اثرات: صحت مند آنتوں کا تعلق سوزش (inflammation) کی کمی اور مدافعتی نظام کی بہتر کارکردگی سے ہے، جو بڑھاپے کے عمل کو سست کر سکتی ہے۔
اگرچہ دہی جادوئی طریقے سے براہِ راست عمر نہیں بڑھاتا لیکن بہتر مدافعت، دل کی صحت اور کم سوزش بالواسطہ طور پر لمبی اور صحت مند زندگی سے جڑی ہوئی ہے۔