گھس کر مارا؛ بزدل کا ایک اور آرمی ہیڈکوارٹر اڑا دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سٹی42: بریکنگ خبر آ رہی ہے کہ پاکستان نے دو دن سے جاری الزام تراشیوں کے بعد آج شب سچ مچ بھارتی فوج کو گھس کر مارا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے مصدقہ اطلاع دی ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران آج شب کچھ دیر پہلے پانڈو سکیٹر میں پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی گئی ہے۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف جارحیت کے ردعمل میں مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دینے کا جو وعدہ قوم سے اور دشمن سے کیا اس پر عمل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا۔
بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک پر پاکستان کی مسلح افواج کی گولہ باری سے شدید نقصان ہوا ہے۔
پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کاروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ کچھ ہی دوارانیہ میں پاکستان کے شاہینوں نے 5 بمبار طیارے خاکستر کئے جن کا ملبہ اٹھانے میں مغرور بزدلوں کو اس سے کہین زیادہ وقت لگا جتنا وقت شاہینوں نے ان سٹیٹ آف دی آرٹ طیاروں کا ملبہ بنانے میں لگایا تھا۔
علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی
اس سے قبل بھی پاکستان کی موثرجوابی کارروائی کی بدولت بھارتی فوج کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرانا پڑا،۔
آج جمعرات کے روز پاکستان آرمی نے 29 ڈرون مار گرائے۔ ان ڈرونز کے ملبے سے کم از کم 4 پاکستانی شہری شہید ہوئے اور چار فوجی جوان زخمی ہوئے۔
پاکستان کے پرائم منسٹر شہباز شریف نے کچھ دیر پہلے اعلان کیا کہ پاکستان ڈرون حملوں میں شہید ہونے الے سویلینز کا بدلہ لے گا۔
بھارتی جارحیت سے شہریوں کی شہادت؛ سپریم کورٹ کے تمام ججز کا ایک رسمی تعزیتی اجلاس منعقد
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بھارتی فوج پاکستان کی
پڑھیں:
آذربائیجان کی پاکستان پر بھارتی حملے کی مذمت
—فائل فوٹوآذربائیجان نے پاکستان پر بھارتی حملے کی مذمت کی ہے۔
آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پر بھارتی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حملے میں شہریوں کی شہادت پر افسوس ہے، پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔
آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا گیا، ایک بٹالین ہیڈکوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئیں، پاک فضائیہ کے طیارے ہوا میں، دشمن پاکستانی ایئر اسپیس میں داخل نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے جبکہ 3 ڈرون اور متعدد کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا گیا ہے، بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور ایک بٹالین ہیڈکوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئی ہیں۔
لائن آف کنٹرول پر بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بھارت نے جورا سیکٹر میں سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلم کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں، بھارت کی غلط فہمی کو ٹھیک کر دیا جائے گا۔