بھارت کو پاکستان کے حملے کا خوف ستانے لگا، میچز منتقل کرنے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی حکومت اور کرکٹ بورڈ کو اپنی افواج کے بزدلانہ اقدام کے بعد پاکستانی حملے کا خوف ستانے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالا گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کا میچ ممبئی منتقل کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے جوابی وار کے خوف سے پہلے ہی بھارت متعدد ایئرپورٹس بند کرچکا ہے جس کے باعث ممبئی انڈینز کی ٹیم چندی گڑھ میں پھنس گئی ہے۔
دھرم شالہ میں جمعرات کے روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کا میچ بھی شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں پہلے سے ہی شہر میں مقیم ہیں، بورڈ کو اس حوالے سے حکومتی ہدایات کا انتظار ہے۔
دوسری جانب گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایک نامعلوم ای میل کے ذریعے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، جس کی اطلاع پولیس کو دیدی گئی ہے۔
پاکستان کے جوابی وار سے بچنے کیلئے بھارت کی انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی نے ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے جبکہ آئی پی ایل میچز کیلئے اضافی اہلکار بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔
عوام کیلئے خوشخبری ، ملک بھرکیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اربوں کا ریلیف متوقع
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اذان اویس اور شمائل حسین نے رنز کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
اسلام آباد:پاکستان کے ابھرتے ہوئے کرکٹ اسٹارز اذان اویس اور شمائل حسین نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ شاہینز سیریز میں شاندار کارکردگی کے ذریعے رنز کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل کی قیادت میں پاکستان شاہینز نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتی جبکہ دو تین روزہ میچ بارش کی نذر ہوکر بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔
سیریز کینٹ، ہوو اور کینٹربری کے میدانوں میں کھیلی گئی جہاں نوجوان کھلاڑیوں نے مستقل مزاجی اور زبردست شراکت داریوں کے ذریعے میچز پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔
اذان نے سات اننگز میں 276 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنائے جبکہ شمائل جو ابتدائی دو میچز میں نہیں کھیلے، نے پانچ اننگز میں 193 رنز اسکور کیے، دونوں کی بیٹنگ اوسط تقریباً 39 رہی۔
سیریز کے فیصلہ کن تیسرے ون ڈے میں ان دونوں نے 100 سے زائد رنز کی شراکت قائم کی جو 261 رنز کے ہدف کے تعاقب کی بنیاد بنی اور میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
تین روزہ میچز بارش سے متاثر ہوئے تاہم اس دوران روہیل نذیر اور علی ذریاب نے سنچریاں اسکور کیں جبکہ عامر حمزہ، عبید شاہ، موسیٰ خان اور میران ممتاز نے باؤلنگ میں اچھی کارکردگی دکھائی۔
بیٹنگ کے مجموعی اعزازات بھی اذان اور شمائل نے اپنے نام کیے۔ پی سی بی ویب سائٹ کے مطابق شمائل نے تین میچز کی مشترکہ کارکردگی میں اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے۔
شمائل سیریز میں مجموعی طور پر انگلینڈ کے لوک بینکنسٹین (197 رنز) کے بعد دوسرے نمبر پر رہے۔ دیگر نمایاں بلے بازوں میں علی ذریاب (166)، حیدر علی (159)، روہیل نذیر (136)، سعود شکیل (128) اور محمد سلیمان شامل تھے، جبکہ عمیر بن یوسف (77) اور معاذ صداقت (61) نے بھی کچھ رنز بنائے۔
شمائل کا اسٹرائیک ریٹ 74 جبکہ اذام کا 53 رہا، جو ان کے بیٹنگ انداز کی عکاسی کرتا ہے شمائل دلکش اسٹروک پلیئر جبکہ اذان تحمل سے کھیلنے والے بلے باز کے طور پر سامنے آئے۔
یہی دونوں کھلاڑی گزشتہ سال کے فرسٹ کلاس سیزن میں بھی رنز لسٹ میں نمایاں رہے۔ اذان نے قائدِ اعظم ٹرافی میں 844 رنز بنا کر سرفہرست رہے اور اپنی ٹیم سیالکوٹ کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ شمائل حسین نے صدر ٹرافی میں 727 رنز کے ساتھ دوسرا نمبر حاصل کیا، جس میں ٹورنامنٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بھی شامل تھی۔