آذربائیجان کا پاکستان کی مکمل حمایت ، ساتھ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل حکومت کا فیصلہ اور بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آذربائیجان حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط میں پاک بھارت کشیدگی پراظہار تشویش کیا ہے۔پاکستان میں سفیر آذربائیجان خضرفرہادوف نے پاکستان حکومت کیلئے خصوصی پیغام دیا ہے۔
سفیر نے کہا ہے کہ آذربائیجان حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے،آذربائیجان کی حکومت پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھرپور حمایت کرتی ہے،آذڑبائیجان نے متاثرین کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔
کراچی: شرافی گوٹھ کے قریب دھماکا سنا گیا
آذربائیجان کی دونوں ممالک کو تنازع سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی تجویز دی ہے،آذربائیجان کے سفیر خضرفرہادوف نے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 21 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
ایشیا کپ ٹی 20 کے شائقین کے لیے بڑی خبر — پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر سپر فور مرحلے میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ ہائی وولٹیج مقابلہ 21 ستمبر (اتوار) کو دبئی کے میدان میں کھیلا جائے گا، جہاں روایتی حریفوں کا ٹاکرا ہمیشہ کی طرح بھرپور جوش و خروش سے بھرپور ہوگا۔
پاکستان نے دبئی میں جگہ بنالی
پاکستان نے گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے اہم میچ میں متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لی۔ ٹیم نے نہ صرف میدان میں بیٹنگ پریشر کو سنبھالا بلکہ میدان سے باہر درپیش چیلنجز پر بھی قابو پاتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی۔
کرکٹ دیوانوں کے لیے تیار رہنے کا وقت!
پاکستان بمقابلہ بھارت کے میچز ہمیشہ جذبات، مہارت، اور بھرپور مقابلے سے بھرے ہوتے ہیں — اور اب ایک اور بڑا معرکہ 21 ستمبر کو دبئی میں ہونے جا رہا ہے۔ کیا گرین شرٹس اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے فتح سمیٹ سکیں گے؟ سب نظریں اسی دن پر جمی ہیں۔