ہماری سرزمین پر دشمن کا سایہ بھی برداشت نہیں کرینگے، شیخ اعجاز بہشتی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
صدر انجمن امامیہ کچورا نے ایک بیان میں کہا کہ دشمن بھارت نے ایک بار پھر اپنی فطری بزدلی اور دہشتگرد سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کی حرمت پر حملہ کیا ہے۔ یہ ناپاک جسارت بھارت کی تباہی کی بنیاد بنے گی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر انجمن امامیہ کچورا سکردو شیخ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ پاکستان پر بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ دشمن بھارت نے ایک بار پھر اپنی فطری بزدلی اور دہشتگرد سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کی حرمت پر حملہ کیا ہے۔ یہ ناپاک جسارت بھارت کی تباہی کی بنیاد بنے گی۔ دشمن یہ سمجھ لے کہ پاکستانی قوم ایک زندہ اور غیرت مند قوم ہے جو اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر نکلتی ہے۔ خصوصی طور پر گلگت بلتستان کے غیور عوام یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ اپنے مادرِ وطن، اپنے چپے چپے کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ ہمارے آبا و اجداد نے جس سرزمین کی حفاظت کے لیے قربانیاں دیں، ہم اس پر کسی دشمن کا سایہ بھی برداشت نہیں کریں گے۔ دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شہید پرور قوم دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا کر ثابت کرے گی کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھانے والے کا انجام عبرتناک ہوتا ہے۔ فاشسٹ مودی اور اس کی دہشتگرد فوج کو وہ سبق سکھایا جائے گا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ پاکستان کا بچہ بچہ، بزرگ، جوان اور سپاہی آج ایک صف میں ہیں اور دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ پاکستان
پڑھیں:
سعودی عرب میں ہماری افواج کی تعداد بڑھے گی، معاہدہ معرکہ حق کی فتح کا مرہون منت: خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد سعودی عرب میں ہماری افواج کی تعداد میں اضافہ ہو گا، اس معاہدے کے ثمرات سے پاکستان معاشی طور بھی مستحکم ہو گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ تاریخ ساز ہے، یہ معاہدہ معرکہ حق کی فتح کی مرہون منت ہے۔ 75 سال میں ہم نے پہلے بھی دفاعی معاہدے کیے لیکن مشکل وقت آیا تو معاہدے کرنے والوں نے مدد نہیں کی۔ دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے ممکن ہیں، جو ہمارے خیر خواہ نہیں وہ اس معاہدے سے ناخوش ہیں۔ سعودی ولی عہد نے مجھے یادکرایا تھا کہ سن 71ء میں سعودیہ نے2 گن بوٹس کراچی بھجوائی تھیں۔ خواہش ہے مسلم دنیا کا بھی نیٹو طرز کا اتحاد ہو۔ پاکستان نے سعودی عرب دفاعی معاہدے میں مزید ممالک بھی شامل ہونا چاہیں تو ہو سکتے ہیں۔ مسلمان جب تک متحد نہیں ہوں گے اسی طرح استحصال ہوتا رہے گا۔ غزہ اور کشمیر میں جو رہا ہے اس کے بعد ایسا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ ترقی اور دفاع کے لئے ایک پیج پر ہوں گے تو انٹرنیشنل فورم پر بھی عزت ملے گی۔ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، ہر پاکستانی حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار ہے۔ موجودہ سول ملٹری تعاون کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں۔