یمنیوں نے "انتہائی جرأت" کا مظاہرہ کیا ہے، ٹرمپ کا برملاء اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اپنے تازہ ترین بیانات میں امریکی صدر نے واشنگٹن کیخلاف محاذ آرائی میں مزاحمت پیشہ یمنی قوم کی عظیم طاقت کا برملاء اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمنیوں نے "بڑی ہمت" کا مظاہرہ کیا ہے! اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی اندھی حمایت کے چکر میں یمنی مسلح افواج کے ہاتھوں اپنے 3 طیارہ بردار بحری بیڑوں کو "قابل قدر" نقصان کا متحمل کروانے کے ساتھ ساتھ دسیوں مہنگے ڈرون اور کم از کم 3 ایف 18 ہارنیٹ لڑاکا طیاروں کو کھو دینے کے بعد بحیرہ احمر میں اسرائیلی حمایت سے اچانک ہی "دستبردار" ہو کر یمنی مزاحمت کے ساتھ "جنگ بندی" پر مفاہمت کر لینے والے امریکی صدر نے یمنی قوم کی "انتہائی جرأت مندی" کا برملاء اعتراف کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق اس بارے اپنی گفتگو میں یمنی مسلح افواج کے تابڑ توڑ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر نے تاکید کی کہ ہم نے یمنیوں کے ساتھ مفاہمت کے "اچھے نتائج" حاصل کئے ہیں!
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ہم، یمنیوں کے اس وعدے کہ اب وہ (امریکی) بحری جہازوں پر حملہ نہیں کریں گے، کا احترام کرتے ہیں! امریکی صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یمنیوں نے (امریکی) بحری جہازوں پر حملہ نہ کرنے کا عہد کیا ہے، اور ہم اس عزم کا احترام کرتے ہیں! یمن کے ساتھ تنازعے میں امریکی ناکامیوں پر پردہ ڈالتے ہوئے امریکی صدر نے مزید دعوی کیا کہ ہم نے یمنیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا، لیکن وہ ہماری "سزا" کو برداشت کرنے کے قابل تھے! یمنیوں کی طاقت اور بلند و بالا حوصلے کا برملاء اعتراف کرتے ہوئے ٹرمپ نے مزید کہا کہ یمنیوں نے "انتہائی جرأت" کا مظاہرہ کیا ہے!!
واضح رہے کہ یمن کے ساتھ امریکہ کی "جنگ بندی" مفاہمت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی "تنہائی" پر دہائی دی اور اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اسرائیل اب اکیلے ہی اپنا دفاع کرے گا کیونکہ اسرائیل؛ یمن میں امریکہ و حوثیوں کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا حصہ نہیں!" ادھر غاصب اسرائیلی رژیم کے عبری میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے یمن کے خلاف اپنے حملے روک دینے کے اعلان پر اسرائیلی رہنما "دنگ" رہ گئے ہیں کیونکہ غاصب اسرائیلی رژیم کے سفاک رہنماؤں کو اس فیصلے کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی لہذا اب وہ اس تذبذب کا شکار ہیں کہ امریکی بیان میں، "یمنی حملوں کے خلاف اسرائیل کی حمایت" کا اعلان کیوں نہیں کیا گیا!!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا برملاء اعتراف امریکی صدر نے یمنیوں نے کرتے ہوئے کے ساتھ کیا ہے کہ یمن
پڑھیں:
’ ڈیموکریٹس صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھروسہ نہیں کرتے‘، امریکا میں 38 روزہ حکومتی شٹ ڈاؤن برقرار
امریکا میں وفاقی حکومت کے 38 روز سے جاری شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے سینیٹ میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس ایک دوسرے کی تجاویز پر متفق نہ ہو سکے۔ دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے پیش کردہ منصوبے مسترد کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، سیاسی کشمکش جاری
جمعے کے روز سینیٹ میں ڈیموکریٹک رہنما چک شومر نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت حکومت کو دوبارہ کھولنے کی حمایت اس صورت میں کرے گی اگر ریپبلکنز ’افورڈایبل کیئر ایکٹ‘ (اوباماکیئر) کے ٹیکس کریڈٹس میں ایک سال کی توسیع اور 3 سالہ فنڈنگ بلز منظور کرنے پر رضامند ہوں۔
چک شومر نے کہا کہ ڈیموکریٹس ایک سادہ سمجھوتا پیش کر رہے ہیں، اب فیصلہ ریپبلکنز کے ہاتھ میں ہے۔ تاہم ریپبلکن رہنما جان تھون نے اس پیشکش کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
ریپبلکن سینیٹر لنڈسی گراہم نے شومر کے بیان کو ’سیاسی دہشتگردی‘ سے تعبیر کیا اور کہا کہ یہ تجویز بحران حل کرنے کے بجائے سیاست چمکانے کے لیے ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان اختلاف کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ڈیموکریٹس صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھروسہ نہیں کرتے کہ وہ افورڈایبل کیئر ایکٹ کے ٹیکس کریڈٹس میں توسیع یا وفاقی ملازمین کی برطرفی روکنے سے متعلق وعدوں پر قائم رہیں گے۔
جمعرات کے روز سینیٹ میں ایک 2 جماعتی (بائی پارٹیزن) مسودہ پیش کیا گیا تھا جس میں حکومت کو عارضی طور پر دوبارہ کھولنے اور 3 سالہ بجٹ منظور کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم ڈیموکریٹس نے اس منصوبے کو بھی مسترد کر دیا۔
سینیٹر تھون نے کہا کہ اگرچہ مذاکرات جاری ہیں، لیکن انہیں امید ہے کہ حکومت کا شٹ ڈاؤن رواں ماہ کے اختتام تک ختم ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ کسی اتفاق رائے تک پہنچا جائے، تاکہ حکومت جلد از جلد اپنے کام پر واپس آئے۔
واضح رہے کہ سینیٹ میں ایوانِ نمائندگان کی جانب سے منظور کردہ فنڈنگ ریزولوشن اکثریتی حمایت حاصل کر چکی ہے، مگر 60 ووٹ درکار ہونے کے باعث فلی بسٹر کے قانون کے تحت تاحال منظور نہیں ہو سکی۔
صدر ٹرمپ نے بھی اپنے بیان میں ریپبلکن سینیٹرز پر زور دیا کہ وہ ’’ڈیموکریٹس کے ساتھ کھیلنے کے بجائے فلی بسٹر ختم کریں اور فوری طور پر حکومت کو کھولنے کے لیے قانون سازی کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں