پاکستان اور بھارت کے تنازع کو کم کرنے کیلیے مدد فراہم کرنے کو تیار ہوں، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
امریکی صدر نے پاک بھارت تنازع کو کم کرنے کیلیے مدد کی پیش کش کردی۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے بھارت کے حملے میں معصوم پاکستانی شہریوں کی شہادتوں اور پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد کی صورت حال پر اپنا بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے حکمرانوں کو جانتا ہوں اور اُن کے ساتھ میرے تعلقات اچھے ہیں اور مجھے اُن کے بارے میں اچھی طرح سے معلوم ہے۔ اب دونوں نے اپنا حساب برابر کرلیا ہے لہذا انہیں معاملے کو حل کرنا چاہیے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے پاک بھارت تنازعہ کو کم کرنے میں مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اور تنازع کو کم کرنے کیلیے مدد فراہم کرنے کو تیار ہوں۔
واضح رہے کہ بھارت نے 5 اور 6 مئی کی شب کو پاکستان کے 6 مقامات پر 24 حملے کیے جس کے نتیجے میں چار مساجد، معصوم بچوں سمیت 31 شہری شہید اور 71 زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستان نے بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے تین رافیل طیاروں سمیت پانچ جنگی جہاز، ہیڈ کوارٹر اور لائن آف کنٹرول پر متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو کم کرنے بھارت کے
پڑھیں:
حماس کیجانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوائیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا یوکرین کو ٹوماہاک کروز میزائل دینے پر فی الحال غور نہیں کر رہا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے 3 قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اب تک دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوائیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا یوکرین کو ٹوماہاک کروز میزائل دینے پر فی الحال غور نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ نائجیریا میں امریکی زمینی فوج یا فضائی حملے ممکن ہیں، نائجیریا میں مسیحیوں کو بڑے پیمانے پر ہلاک کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں ٹیرف سے متعلق کیس ملک کی تاریخ کا اہم کیس ہے، سپریم کورٹ میں ٹیرف کیس کی سماعت میں شرکت نہیں کروں گا اور میں کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتا، جو اس فیصلے کی اہمیت کو کم کرے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دنیا برسوں سے ہمارے خلاف ٹیرف لگا رہی تھی، ہم کئی ممالک خاص طور پر چین کی جانب سے استحصال کا شکار رہے، مگر اب ایسا نہیں ہے، ٹیرف نے ہمیں زبردست قومی سلامتی دی ہے۔ برطانوی شاہی خاندان سے شہزادہ اینڈیو کی شاہی نوازشات سے بے دخلی کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ "شہزادہ اینڈریو، جیفری ایپسٹین اسکینڈل افسوسناک ہے اور شاہی خاندان کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ برا ہوا۔"