بھارت کے سکھ فوجیوں کی بغاوت، پنجاب کے دشمیش کالج میں پاکستانی پرچم لہرادیا، گرپتونت پنوں
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی جارحیت کی شہید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق گرپتونت سنگھ پنوں نے بتایا کہ ان کی اپیل پر سکھ فوجیوں نے پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے بھارتی پنجاب کے دشمیش کالج میں پاکستانی جھنڈا لہرادیا گیا۔
A post shared by Sikhs For Justice (@sikhsforjustice)
کالج کی دیواروں پر لکھا ہے کہ ’سکھ پاکستانی آرمی کو خوش آمدید کہتے ہیں‘۔
انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فوج میں بغاوت شروع ہوچکی، بھارت میں سکھ فوجیوں کے فون رکھ لیے گئے ہیں، ان کے خاندانوں کو بھی پیغامات بھجوائے گئے ہیں، کہ کسی سے رابطہ نہ رکھیں۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے مبینہ طور پر ایک سکھ فوجی کی آڈیو کال بھی سنوائی، اور کہا کہ انہوں نے سکھ فوجیوں سے پاکستان آرمی کا ساتھ دینے کے لیے بھارت کی جانب سے نہ لڑنے کی اپیل کی تھی، جس کے بعد یہ بغاوت سامنے آئی ہے، اب سکھ فوجی پاکستان کی فوج کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فوجی ٹینکوں پر خالصتان کے جھنڈے لگاکر پاک فوج کیساتھ ملکر خالصتان بنائیں گے، دہلی کو خالصتان کا مرکز بنائیں گے۔
اس کے علاوہ لندن میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھارت کیخلاف احتجاج کیا گیا، اور نریندر مودی کے پوسٹر کو پاؤں میں روندا گیا۔
View this post on InstagramA post shared by Sikhs For Justice (@sikhsforjustice)
سکھ فار جسٹس کے انسٹا گرام پیج پر اس احتجاج کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گرپتونت سنگھ پنوں نے سکھ فوجیوں
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔