امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ کے ہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
معروف امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ کے ہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع ہے، جس کی تصدیق انہوں نے حال ہی میں نیویارک میں ہونے والے معروف فیشن ایونٹ 'میٹ گالا 2025' کے دوران کی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریحانہ نے سیاہ لباس اور ٹوپی پہنے ریڈ کارپٹ پر انٹری دی۔ ریحانہ کا بیبی بمپ نمایاں تھا جس سے ان کی تیسری بار حاملہ ہونے کی خبروں کی تصدیق ہوئی۔
View this post on InstagramA post shared by Met Gala 2025 (@metgalaofficial_)
ایونٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں ریحانہ کے پارٹنر، ریپر اے ایس اے پی راکی نے بھی اپنے بیان میں تیسرے بچے کی آمد کی خوشخبری دیتے ہوئے محبت کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
View this post on InstagramA post shared by rihana nv (@rihana_nv)
یاد رہے کہ ریحانہ اور راکی کے پہلے سے دو بیٹے ہیں، اور ریحانہ نہ صرف ایک مشہور گلوکارہ بلکہ ایک کامیاب امریکی کاروباری خاتون بھی ہیں جو دنیا بھر میں الگ پہچان رکھتی ہیں۔
فیشن کے جلوے سے بھرپور اس رنگا رنگ ایونٹ 'میٹ گالا 2025' میں دنیا بھر سے مشہور شخصیات نے شرکت کی، جن میں بالی ووڈ، ہالی ووڈ کے فنکار فیشن ڈیزائنر، گلوکار اور کاروباری شخصیات شامل تھیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلوکارہ آئمہ بیگ نے خاموشی سے نکاح کر لیا
معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے قریبی دوست زین احمد کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔
نجی ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے قریبی دوست زین احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ آئمہ اور زین کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی تعلق کا انسٹاگرام پر بھی باضابطہ طور پر اظہار کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق آئمہ بیگ اور زین احمد نے کینیڈا میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں نکاح کیا۔ اس تقریب کی ایک تصویر شب سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس سے ان کے نکاح کی خبر کی تصدیق ہو گئی ہے۔ یہ جوڑا اب باقاعدہ طور پر شادی شدہ ہے اور ایک نئے سفر کا آغاز کر چکا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گلوکارہ آئمہ بیگ اداکار شہباز شگری کی منگیتر تھیں تاہم انہوں نے کچھ عرصے بعد سوشل میڈیا پر منگنی توڑنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد آئمہ کو زین احمد کیساتھ متعدد مرتبہ دیکھا گیا تھا۔