کراچی: سرجانی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
کراچی:
سرجانی ٹاؤن کے علاقے خیر محمد گوٹھ میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گرنے سے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے رات گئے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 30 سالہ اویس کے نام سے کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شمالی سمندر کے نیچے کشودرگرہ کا 43 ملین سال پرانا گڑھا دریافت
سائنسدانوں نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کے ساحل سے 80 میل دور شمالی سمندر کی تہہ میں موجود’’سلور پٹ‘‘ نامی گڑھا ایک کشودرگرہ کے ٹکراؤ سے وجود میں آیا تھا۔ یہ کشودرگرہ تقریباً 43 ملین سال قبل زمین سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں 100 میٹر اونچی سونامی آئی۔
یہ گڑھا تقریباً 2 میل چوڑا ہے اور 12 میل چوڑے دائرہ نما فالٹس سے گھرا ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کشودرگرہ تقریباً ایک ’’کیتھیڈرل‘‘ کے سائز کا تھا، جو سمندر میں گرا اور زمین کی سطح پر نمایاں تبدیلی لایا۔
یہ دریافت حالیہ جدید زلزلہ امیجنگ، چٹانوں کے خوردبینی تجزیے، اور عددی ماڈلز کے ذریعے کی گئی۔ تحقیقاتی ٹیم کی قیادت ایڈنبرا کی ہیریوٹ واٹ یونیورسٹی کے ماہر ارضیات ڈاکٹر اوسڈیان نکلسن نے کی، جن کا کہنا ہے کہ یہ زمین پر محفوظ رہ جانے والے چند نایاب سمندری اثرات میں سے ایک ہے۔
اگرچہ یہ گڑھا میکسیکو کے معروف کریٹر جتنا بڑا نہیں، جس نے 66 ملین سال قبل ڈائنوسارز کا خاتمہ کیا، لیکن یہ برطانیہ کے قریب دریافت ہونے والا واحد بڑا اثر انگیز گڑھا ہے، اور زمین پر کشودرگرہ کے اثرات کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔