وزیرِاعظم کا سیلز ٹیکس فراڈ کی تحقیقات کا حکم، 3 ہفتوں میں رپورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
وزیرِاعظم شہباز شریف نے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث اداروں، کمپنیوں اور افراد کی نشاندہی کے لیے تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے ماضی میں پیش آنے والے ٹیکس فراڈ کے واقعات پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔
انہوں نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ یعنی پی آر اے ایل کے نظام کا فورینزک آڈٹ کسی بین الاقوامی کنسلٹنسی فرم سے کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی کو 3 ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فائنانس بل 26-2025 : ٹیکس فراڈ میں مدد دینے والے اکاؤنٹ ہولڈر کو ’معاونِ جرم‘ سمجھا جائے گا
وزیرِاعظم شہباز شریف نے یہ بھی واضح کیا کہ رپورٹ میں شناخت ہونے والے افراد یا اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
اجلاس کے دوران وزیرِاعظم کو ایف بی آر خصوصاً پی آر اے ایل میں جاری اصلاحاتی اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آر اے ایل کے نظام میں متعدد جدید ڈیجیٹل سیکیورٹی اقدامات نافذ کیے جا چکے ہیں، جن میں آڈٹ والٹ، ڈیٹا بیس پروٹیکشن وال، سیکیورٹی آپریشنز سینٹر، مسلسل نگرانی کا نظام اور دیگر حفاظتی تدابیر شامل ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ اپ گریڈ شدہ نظام اب ہر بار ڈیٹا میں کسی بھی تبدیلی پر متعلقہ صارف کے آئی پی ایڈریس کو ریکارڈ کرتا ہے، جس سے ٹیکس فراڈ تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔
بریفنگ میں اس بات کا بھی حوالہ دیا گیا کہ 2018-2019 سے شروع ہونے والے سیلز ٹیکس فراڈ کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی حقائق معلوم کرنے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے۔
مذکورہ رپورٹ میں فراڈ کی بنیادی وجہ پی آر اے ایل کے پرانے نظام، نگرانی کے فقدان اور غیر محفوظ ڈیٹا بیس کو قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں: سینیٹرز نے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو 10 سال قید سزا کی تجویز کو مسترد کردیا
یہ بھی بتایا گیا کہ وزیرِاعظم نے اس معاملے کا پہلے ہی نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت کی تھی۔ اب متعدد اصلاحات نافذ کی جا چکی ہیں تاکہ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔
مزید برآں، اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف بی آر نے حال ہی میں واشنگٹن میں منعقدہ ورلڈ بینک کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی، جہاں ایف بی آر کی اصلاحاتی کوششوں پر مبنی کیس اسٹڈی کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔
وزیرِاعظم نے اس کامیابی پر ایف بی آر کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی پی ایڈریس آئی ٹی ٹیکس ایف بی آر تحقیقات ٹیکس فراڈ شہباز شریف وزیر اعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی پی ایڈریس ا ئی ٹی ٹیکس ایف بی ا ر تحقیقات ٹیکس فراڈ شہباز شریف بتایا گیا کہ پی آر اے ایل ٹیکس فراڈ ایف بی آر
پڑھیں:
ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنے والے این سی سی اے کے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان منظرعام پر آگئے
ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنے والے این سی سی اے کے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان منظرعام پر آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنے والے این سی سی اے کے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان منظرعام پر آگئے۔ڈپٹی ڈائریکٹرعثمان کو ایف آئی اے لاہور نے باضابطہ گرفتارکرلیا،محمد عثمان کو کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان نے تحریری بیان میں کہا ساتھیوں کیخلاف انکوائری چل رہی تھی، انکوائری کے خوف سے میں خود چھپ گیا تھا،مجھے کسی نے اغوا کیا، نہ ہی کسی کی حراست میں تھا۔واضح رہے کہ این سی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو 14 اکتوبر کو اپارٹمنٹ کی پارکنگ سے اغوا کیا گیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزاد کشمیر میں حکومت سازی: صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی آج ملاقات متوقع آزاد کشمیر میں حکومت سازی: صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی آج ملاقات متوقع پاک افغان مذاکرات میں ایسی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی جس سے زیادہ امیدیں وابستہ کی جائیں، خواجہ آصف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کام اس طرح کیا جائے جس میں عوام کا نقصان نہ ہو، علی امین ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی پاکستان اور چین کا صنعتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات سے قیامت نہیں آئے گی، چیئرمین تحریکِ انقلابCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم