میر واعظ مسلسل تیسرے جمعہ بھی گھر میں نظر بند
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت قابض انتظامیہ نے سرینگر میں میر واعظ کی رہائش گاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل تیسرے جمعہ کو بھی تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمع ادا کرنے سے روکنے کیلئے گھر میں نظربند کر دیا۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت قابض انتظامیہ نے سرینگر میں میر واعظ کی رہائش گاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ ادھر میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس کی طرف سے انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ انہیں مسلسل تیسرے جمعہ بھی گھر میں نظربند رکھا جائگ گا اور جامع مسجد سرینگر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی پابندیاں بنیادی حقوق پر حملہ ہیں جن کے ذریعے عبادت کو بھی جرم بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ ان کی آزادی کے بارے میں فیصلہ کرتی ہے۔قابض حکام اپنی خواہش اور مرضی سے انہیں گھر میں بند کر کے مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس آمرانہ رویے کے لیے کوئی جوابدہ نہیں۔ انہوں نے بار بار عائد کی جانیوالی پابندیوں اور قابض حکام کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عوام کے جذبات کی توہین کی شدید مذمت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قابض انتظامیہ میر واعظ انہوں نے گھر میں کی طرف
پڑھیں:
جب تک ہماری سرزمین پر قابض دشمن کا منحوس سایہ باقی ہے، ہتھیار نہیں رکھیں گے، حماس
بیان کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت ایک قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، جس کا حق فلسطینی عوام نے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مزاحمت اسلامی فلسطین، حماس نے اپنے بیان میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کے بیان کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت ایک قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، جس کا حق فلسطینی عوام نے دیا ہے۔ حماس نے مزید کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کا یہ اصرار کہ حماس کا حکومت میں کوئی کردار نہیں ہوگا، فلسطینی عوام کے اپنی منزل خود طے کرنے کے ناقابل تنسیخ اور تاریخی حق سے متصادم ہے۔ حماس کے بیان میں یہ بھی واضح طور پر کہا گیا ہے کہ جب تک ہماری سرزمین پر قابض دشمن کا منحوس سایہ موجود ہے، ہتھیار نہیں رکھیں گے۔ یاد رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں حماس اور فلسطینی مزاحمتی گروپوں کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔