2025-04-25@22:31:32 GMT
تلاش کی گنتی: 57

«کی شکایت»:

    لاہور: ہائیکورٹ نے الیکشن میں دھاندلی کے مرتکب ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دینے والے سول جج کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ درست قرار دیدیا ۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ اصل نتائج کو جاری کرنے کے ایک ماہ بعد نتائج کو تبدیل کیا گیا۔ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر جیتنے والے امیدوار کے ووٹوں کو کم کیا گیا۔ فیصلے میں لکھا گیا کہ جیتنے والے امیدوار کے ووٹوں  کو ہارنے والے امیدواروں میں تقسیم کر دیا گیا اور  ایک گواہ کے مطابق انکوائری شروع ہونے پر سول جج نے شکایت کنندہ سے خدا کے نام پر معافی مانگی۔...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل 2025ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا کمپین سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار دیدی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبرپختونخواہ صدیق انجم اور دیگر کے خلاف کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے خصوصی عدالت میں مقدمے کا ٹرائل روکنے کا حکمِ امتناع بھی برقرار رکھا۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ’ڈی جی ایف آئی...
    بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان کی دلہن کے بجائے اُس کی 45 سالہ بیوہ ماں سے شادی کروا دی گئی، دولہا شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔ پولیس کے مطابق حیرت انگیز واقعہ 31 مارچ کو بھارت کے شہر میرٹھ کے علاقے برہم پوری میں پیش آیا، جہاں نوجوان محمد عظیم نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کی شادی شاملی کی رہائشی منتشاء سے اس کے بھائی ندیم اور بھابھی شائستہ کی معرفت طے ہوئی تھی۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ نکاح کی تقریب کے دوران مولوی نے دلہن کا نام ”طاہرہ“ پکارا، لیکن میں نے سمجھا کہ شاید یہ دلہن کا دوسرا نام ہو، نکاح کے بعد جب دلہن کا چہرہ بے نقاب ہوا...
    بھارت کے شہر میرٹھ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں محمد عظیم نامی نوجوان کی دلہن کے بجائے اُس کی 45 سالہ بیوہ ماں سے شادی کروا دی گئی۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ 31 مارچ کو میرٹھ کے علاقے برہم پوری میں پیش آیا۔ محمد عظیم، جو کہ برہم پوری کا رہائشی ہے، اس نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کی شادی شاملی کی رہائشی منتشہ سے اس کے بھائی ندیم اور بھابھی شائستہ کی معرفت طے ہوئی تھی۔ نکاح کی تقریب کے دوران مولوی نے دلہن کا نام ”طاہرہ“ پکارا، لیکن عظیم نے سمجھا کہ شاید یہ دلہن کا دوسرا نام ہو۔ نکاح کے بعد جب دلہن کا چہرہ بے نقاب ہوا تو عظیم...
    MEERUT: بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں 22 سالہ دولھے کو دھوکا دے کر ان کی 21 سالہ دلہن کی والدہ سے شادی کرادی گئی۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دولھے کے ساتھ مبینہ طور پر دھوکا دیا گیا اور ان کی 21 سالہ دلہن کی 45 سالہ والدہ سے شادی کرادی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ میرٹھ کے علاقے براہماپوری کے رہائشی 22 سالہ محمد عظیم نے شکایت درج کرائی کہ ان  کے بھائی اور بھابی نے  ان کی شادی ضلع چاملی میں منتشا سے طے کی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ شادی 31 مارچ کو ہوئی اور نکاح کے دوران نکاح خواں نے دلہن کا نام طاہرہ لیا...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے حیدرآباد کے قریب گوٹھ ہمت آباد میں خواتین سے مکالمہ کیا۔ ایک خاتون نے ان سے کہا کہ وہ اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرتی ہیں۔ آس پاس کے وڈیرے اپنی زمینوں سے مٹی نہیں اٹھانے دیتے۔ اس پر بلاول نے پوچھا کہ وہ کون سے وڈیرے ہیں؟ خاتون نے کہا کہ جو ان کے قریب بیٹھے ہیں وہ نہیں ہیں۔ اس پر بلاول مُسکرا اٹھے۔ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری... بلاول بھٹو نے خواتین سے کہا کہ کوشش ہے آپ کو سولر بجلی کی سہولت دیں۔ ان شاء اللہ آنے والے سال...
    پشاور کے افغان قونصل خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محب اللہ نے بتایا کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور انہیں ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے لیے مکمل تیاری کر لی ہے اور اس حوالے سے خصوصی کمیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ بدھ کو پشاور کے افغان قونصل خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محب اللہ نے بتایا کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے...
    پاکستان سے کوئی شکایت نہیں، افغان شہری وطن واپسی کی تیاری کریں، افغان قونصل جنرل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے لیے مکمل تیاری کرلی ہے اور اس حوالے سے خصوصی کمیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے۔بدھ کو پشاور کے افغان قونصل خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محب اللہ نے بتایا کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور انہیں ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ...
    سٹی42:: پنجاب حکومت نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آن لائن شکایات درج کرانے کا نظام متعارف کرا دیا۔ اب شہری ناقص اشیا کی فروخت، وارنٹی پر عملدرآمد نہ ہونے اور دیگر مسائل کے خلاف گھر بیٹھے شکایات درج کرا سکیں گے۔ پنجاب کنزیومر پروٹیکشن کونسل نے خصوصی ویب سائٹ متعارف کروائی ہے جس پر شہری اپنی تمام رسیدوں کے ہمراہ کیس فائل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت خاص طور پر لاہور کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے صارفین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی، جو پہلے شکایت کے لیے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہوتے تھے۔ بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ ادارہ خود شکایت کنندہ ہے وہ کیسے کیس سن سکتا ہے، کیا وفاق اور صوبوں کو اپنے ادارے پر اعتماد نہیں ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ  نے سماعت  کی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ اٹارنی جزل منصور اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے پتا چلا کہ عدالت نے مجھے طلب کیا تھا، جب کورٹ مارشل...
    سویلینز کے ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملٹری کورٹس کے ٹرائل کا ریکارڈ تو ہم بھی نہیں دیکھ سکتے، شکایت کنندہ خود کیسے ٹرائل کر سکتا ہے، کیا تمام اداروں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر سمیت جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ کا حصہ تھے۔ اٹارنی جزل منصور اعوان نے عدالت کو بتایا کہ جب کورٹ مارشل ٹرائل...
    اسلام آباد(رانا فرخ سعید)سابق قونصل جنرل پاکستان قونصلیٹ بارسلونا مرزا سلمان بیگ کیخلاف جنسی ہراسگی کی درخواست عدم ثبوتوں کی بناء پرخارج، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان قونصلیٹ بارسلونا کی ملازم خاتون آمنہ عمر نے اکتوبر 2022میں اس وقت کے قونصل جنرل بارسلونا مرزا سلمان بیگ کیخلاف جنسی ہراسگی کی درخواست دائر کی تھی جس میں شکایت کنندہ کی طرف سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ مجھے جنوری سے جولائی 2022 کے دوران قونصلیٹ میں اپنی تعیناتی کے دوران متعدد بار جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا،مجھے اپنے کام سے زیادہ کام کرنے کو دیا جاتا تھا۔ملزم سلمان بیگ مجھے سگریٹ پینے کا کہتا یا سگریٹ کو صرف منہ لگا کر واپس...
    ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات کی اندونی کہانی سامنے آگئی۔  ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں پارٹی کی نئی تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عاطف خان اور شیرعلی ارباب کو دوبارہ عہدوں پر رکھنے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ آپ کے کہنے پرعہدوں سے ہٹایا گیا تھا، اب دوبارہ شامل کیا گیا، اس پر بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ اس معاملے پر متعلقہ قیادت سے...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست کنساس میں بچے کی طرف سے شکایت کی گئی کہ اس کے بستر کے نیچے بھوت ہے۔ بیبی سٹر نے بچے کو کہا کہ بھوت نہیں ہوتے، لیکن جب اس نے بچے کو یقین دلانے کیلئے بستر کے نیچے جھانکا تو ایسا منظر دیکھ لیا کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی۔ بیڈ کے نیچے ایک شخص چھپا ہوا تھا جس کی بیبی سٹر کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ سی این این کے مطابق یہ شخص پہلے اسی گھر میں رہتا تھا لیکن اس پر پابندی عائد کی گئی تھی کہ وہ اس جگہ کے قریب نہ آئے، کیونکہ اس کے خلاف ‘تحفظِ زیادتی’ (Protection from Abuse) کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ پولیس...
    لاہور: خاتون کو ہراساں اور زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کرنے والا ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گڑھی شاہو بازار میں رکشہ ڈرائیور کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کی شکایت پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈرائیور شہزادکو حراست میں لے لیا ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ شاپنگ کے لیے بازار آئی ہوئی تھی جب کہ رکشہ ڈرائیور پہلے خاتون کا تعاقب کرتا رہا اور پھر موقع پا کر اس نے خاتون کو زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی۔ خاتون نے بازار میں تعینات پولیس اہلکاروں کو شکایت کی، جس پر انہوں نے فوری طور پر رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔  
    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو وفاقی وزرا کی ایوان سے غیرحاضری کی شکایت کردی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو خط لکھ کر وفاقی وزرا کے رویے کی شکایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ، کابینہ نے سمری کی منظوری دیدی خط میں کہا گیا ہے کہ ایوان سے وقفہ سوالات کے دوران وزرا کی غیر حاضری کا تشویش ناک مسئلہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے خط میں 20 مارچ کو وزارت توانائی اور مواصلات کے وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریز کے غائب...
    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو خط لکھ کر پارلیمنٹ سے وفاقی وزرا کے غائب  ہونے کی شکایت کردی۔ ڈپٹی اسپیکر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ایوان سے وقفہ سوالات کے دوران وزرا کی غیر حاضری کا تشویش ناک مسسئلہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ ڈپٹی اسپیکر نے اپنے خط میں 20 مارچ کو وزارت توانائی اور مواصلات کے وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز کے غائب رہنے کا حوالہ دیا اور کہا کہ وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز کا ایوان سے غائب رہنا پارلیمانی روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وزراء کی غیر حاضری سے اہم نوعیت کے عوامی مسائل پر بات نہ ہو...
    اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو خط لکھ کر پارلیمنٹ سے وفاقی وزرا کے غائب ہونے کی شکایت کردی۔ ڈپٹی اسپیکر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ایوان سے وقفہ سوالات کے دوران وزرا کی غیر حاضری کا تشویش ناک مسسئلہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ ڈپٹی اسپیکر نے اپنے خط میں 20 مارچ کو وزارت توانائی اور مواصلات کے وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز کے غائب رہنے کا حوالہ دیا اور کہا کہ وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز کا ایوان سے غائب رہنا پارلیمانی روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وزراء کی غیر حاضری سے اہم نوعیت...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی کی شکایت پر لاہور کے جوہر ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او، محرر اور چار پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق خاتون رکن شازیہ عابد کے بیٹے اور بھانجی سے پولیس کی بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا، خاتون رکن نے واقعہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں اٹھایا تھا۔ شازیہ عابد نے کہا کہ میرا بیٹا اور بھانجی یونیورسٹی سے واپس آرہے تھے، تھانہ جوہر ٹاؤن کے اہلکاروں نے انہیں روکا اور ہراساں کیا۔ خاتون رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پولیس اہلکار میرے بچوں سے دو لاکھ رشوت مانگتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہونے پر کہ بچے کی والدہ رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ پولیس والے انہیں ڈراتے رہے...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کر دی ہے، جس کا مقصد عدالتی احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کی ہے، جس پر کوئی بھی شہری شکایت درج کرا سکتا ہے، شکایت کنندہ کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ درج ہونے والی شکایات کی نگرانی غیر جانب دار افسران کریں گے، اور تمام شکایات براہ راست چیف جسٹس کو پیش کی جائیں گی، اس سلسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان نے عدالتی پالیسی پر ایک اہم بیان بھی جاری کیا ہے۔ چیف جسٹس نے عوام سے کہا میں رشوت اور سفارش کے...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)سندریا شرما، جو 90 اور 2000 کی دہائی میں ایک معروف اداکارہ تھیں، نے کئی ہندی اور جنوبی ہندوستانی فلموں میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کی تھی، جیسے سوریاونشم، پدایپا، راجہ، انتھا پورم وغیرہ۔ تاہم، 2004 میں ایک نجی طیارے کے حادثے میں ان کا انتقال ہو گیا تھا، جسے اب 21 سال بعد قتل قرار دیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، تجربہ کار سپر اسٹار موہن بابو کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں ان پر سندریا شرما اور ان کے بھائی کی موت کے ذمہ دار ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ سندریا کی موت کوئی حادثہ نہیں تھی، بلکہ...
    کولاج فوٹو: فائل اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ان کے وکلا کی ملاقات ہوئی، اس دوران  نعیم حیدر پنجوتھہ نے علیمہ خان کے سخت رویے کی بانی پی ٹی آئی کو شکایت لگادی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تسلی سے نعیم حیدر پنجوتھہ کی شکایت کو سنا، بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کی سخت زبان کا نوٹس بھی لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کی وکلاء سے تکرار پر ناراضی کا اظہار کیا۔ علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء سے تلخ کلامیعلیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملے گا جس کو کوئی ذمہ داری...
    سابق خاتون اول بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے سخت رویے کی عمران خان سے شکایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نے علیمہ خان کے سخت روئیے کی بانی کو شکایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے تسلی سے نعیم حیدر کی بات شکایت کو سنا، عمران خان نے علیمہ خان کی سخت زبان کا نوٹس لیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کی وکلاء سے توں تکرار پر ناراضگی کا اظہار کیا، عمران خان نے یقین دلایا کہ آئندہ ملاقات...
    حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبہ بھر کے شہریوں سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے والی کمپنیز اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کراچی کے شہری سے ایک نجی کمپنی کی جانب سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کی شکایت پر کیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت سندھ کے بیورو آف سپلائی پرائسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر شاہنواز کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری نے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کے خلاف ایک نجی کمپنی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس پر کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا مگر کمپنی جواب دینے میں ناکامی رہی۔...
      ڈی جی ایس بی سی اے پیش، سندھ ہائی کورٹ کا کارروائی نہ کرنے پر اظہار برہمی آئندہ سماعت سے پہلے میکنزم فعال ہوجائے گا،ڈی جی کی عدالت کو یقین دہانی سندھ ہائیکورٹ میں کورنگی کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کمرشل سرگرمیوں کیخلاف درخواست پر عدالت نے کمرشل سرگرمیاں فوری بند کرانے کا حکم دے دیا ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر سندھ عدالت میں پیش ہوئے ۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ کے پاس شکایت جلد نمٹانے کا کیا میکنزم اور ایس او پیز ہیں؟ جس پر ڈی جی ایس بی سی اے نے جواب دیا کہ شکایت جلد نمٹانے کیلئے ہمارے پاس ابھی تک ایس...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں شکایت کی ہے کہ اپوزیشن قیادت کے مقدمات جان بوجھ کر مختلف مقامات پر ایک ہی وقت میں مقرر کیے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسا اس لیے کیا جاتا ہے کہ عدالتوں میں پیشی ممکن نہ ہوسکے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات میں کیا ہوا؟  یہ بات عمر ایوب اور دیگر اپوزیشن رہنما کی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہی گئی۔ اعلامیے کے مطابق 2 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں چیف جسٹس نے پی...
    پاکستان ٹیم مینجمنٹ کو بیٹر فخر زمان کی میڈیکل رپورٹس کا انتظار ہے، ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو سینے کی طرف کھنچاؤ کی شکایت ہے۔ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث انہیں گراؤنڈ چھوڑ کر جانا پڑا۔ فخر زمان فیلڈ پر واپس آئے لیکن پھر واپس چلے گئے، فخر زمان بیٹنگ کے دوران بھی تکلیف میں دکھائی دیے۔ ذرائع کے مطابق فخر زمان کی میڈیکل رپورٹس کے بعد ہی مزید کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ فخر زمان کے انجری کا شکار ہونے کے باعث قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور سعود شکیل نے کیا۔
    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایک شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا اور "منصور کنسلٹنٹ" کے نام سے ویزا کنسلٹینسی کا کاروبار کر رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات تیار کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد مشتاق راجپوت کے نام سے ہوئی ہے، جسے کراچی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ یہ کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملزم جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرز تیار کرکے شہریوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایک شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری...
    کراچی: کراچی میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات تیار کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد مشتاق راجپوت کے نام سے ہوئی ہے، جسے کراچی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔   یہ کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملزم جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرز تیار کر کے شہریوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایک شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا اور "منصور کنسلٹنٹ" کے نام سے ویزا کنسلٹینسی کا کاروبار کر رہا تھا۔   تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم محمد مشتاق راجپوت...
    خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی یونیورسٹی آف مالا کنڈ کے پروفیسر کو طالبہ کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کی شکایت کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔یونیورسٹی آف مالاکنڈ نے پروفیسر کی گرفتاری کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ 15 دن کے اندر جمع کروائے گی۔اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمنسٹریشن کو شامل کرلیا گیا، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ، سی پی او کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لوئر دیر کمیٹی کو معاونت فراہم کریں گے، وائس چانسلر یونیورسٹی آف مالاکنڈ کو کمیٹی سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    —فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے جھگڑے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے شکایت کر دی۔ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے کمرۂ عدالت میں بانئ پی ٹی آئی کو واقعے سے آگاہ کیا۔شعیب شاہین نے ہاتھوں پر لگے زخم بھی بانئ پی ٹی آئی کو دکھائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیاسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین آپس میں لڑ پڑے۔ شعیب شاہین اور فواد چوہدری دونوں نے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات...
    شعیب شاہین کی عمران خان سے فواد چودھری کی جانب تھپڑ مارنے کی شکایت، بانی پی ٹی آئی نے کیا کہا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے عمران خان سے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے تھپر مارنےکی شکایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے فواد چودھری کی جانب سے تشدد کی شکایت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کی۔ انہوں نے عدالت میں فواد چوہدری کی موجودگی میں عمران خان سے شکایت کی۔ شعیب شاہین نے بتایا کہ مجھے جیل کے گیٹ نمبر 5پر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے...
    حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر ) حیدرآباد میرپور خاص کے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ریجنل سربراہ ایمبیسیڈر (ر) سید رضوان احمد نے کہاہے کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں۔ کسی قسم کی رشوت ستانی، یا عوام کو بیجا تنگ کرنے کا آڈیو/وڈیو ثبوت اکھٹا کر کے پیش کرنے سے بھی اس مسئلے کا تدارک ہو سکتا ہے۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر، لیاقت کالونی حیدرآباد میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہرڈیڈکشن سے پہلے حیسکو کو، رہائشی کو باہر بلا کر، چوری کا ثبوت دکھانا اور ثبوت اکھٹا کر کے حیسکو کے حکام بالا کو دکھا کر ان کی ڈیڈکشن سے پہلے اجازت لینا لازمی ہے۔ ایسا نہ کرناڈیڈکشن کو غیر قانونی،...
    گلگت بلتستان کی تاریخ میں انتہائی سنگین اور ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب کراچی سے آئے سیاحوں نے جب گلگت بلتستان پولیس کے خلاف لوٹ مار کی رپورٹ درج کرائی۔ سیاحوں نے الزام لگایا کہ رات 3 بجے جٹیال ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں  نے ناکے پر شہریوں کو لوٹ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت کا گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں پر ٹیکس لگانے کا منصوبہ ایف آئی آر کے مطابق گلگت شہر کے ایک مصروف مقام پر معمول کی چیکنگ کے لیے پولیس کا ناکہ لگا ہوا تھا جہاں پولیس وردی میں ملبوس مسلح افراد موجود تھے جنہوں نے  نہ صرف شہریوں سے نقدی چھینی بلکہ انہیں دھمکایا اور ان سے اسلحہ چھیننے کی بھی کوشش کی۔ گلگت...
    — فائل فوٹو پاراچنار میں مہنگے داموں پر پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے 2 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پاراچنار میں پیٹرول 1000 سے 1200روپے تک فروخت ہونے کی شکایت ملی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پمپ پر فیول نہ ملنے سے لوگ بلیک مارکیٹ میں پیٹرول کی خرید و فروخت کر رہے ہیں۔
    نئی دہلی: خاتون کی شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش، نہ دلانے پر آپے سے باہر،شوہر کے خلاف تھانے پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر آگرہ میں ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش کی، تاہم شوہر نے جب اس کو سینڈل لا کر نہ دی تو وہ غصے میں آپے سے باہر ہوگئی اور میاں کے خلاف رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق جب خاتون کی ہائی ہیل سینڈل کی فرمائش پوری نہ ہوئی تو اس نے شوہر سے جھگڑا شروع کر دیا، جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ معاملہ فیملی کونسلنگ کے پاس...
    ریئلٹی شو "انڈیا گوٹ ٹیلنٹ"، جس کی میزبانی سامے رائنا کر رہے ہیں، قانونی مسائل کا شکار ہو گیا ہے۔  یہ مسئلہ اُس وقت پیدا ہوا جب ایک کامیڈین جیسّی نبام، جو اروناچل پردیش سے تعلق رکھتی ہیں، نے ایک خصوصی قسط میں متنازعہ تبصرے کیے۔ سامے رائنا نے ایک اراکٹ میں جیسّی سے پوچھا کہ کیا انہوں نے کبھی کتے کا گوشت کھایا ہے، جس پر جیسّی نے جواب دیا کہ اروناچل پردیش کے لوگ کتے کا گوشت کھاتے ہیں، حالانکہ انہوں نے خود کبھی اس کا ذائقہ نہیں چکھا۔  جیسّی نے مزید کہا، "میں جانتی ہوں کیونکہ میرے دوست اسے کھاتے ہیں۔ وہ کبھی کبھار اپنے پالتو جانوروں کو بھی کھا لیتے ہیں"۔ اس بیان پر شو کے...
    بھارتی اداکارہ نے اپنے سابق دوست اداکار راج ترن کے خلاف چیٹنگ اور دیگر مقدمات درج کرائے تھے، جس کے سلسلے میں پولیس نے اس کیس کی تفتیش شروع کی تھی۔  اب کیس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ متاثرہ اداکارہ کے ثبوتوں کی بنیاد پر پولیس نے ایک یوٹیوبر "مستان سائی" کو گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، مستان سائی نے لڑکیوں کی نجی اور نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کیں اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔  اس کے پاس سے 300 سے زائد خواتین کی خفیہ ویڈیوز برآمد ہوئیں ہیں۔ یوٹیوبر نہ صرف لڑکیوں سے محبت اور شادی کے دعوے کرتا تھا بلکہ سابقاً منشیات کے کیس میں بھی گرفتار ہو چکا ہے۔بھارتی...
    پشاور کے ایس ایس، پی آپریشنز کیساتھ ابابیل  فورس کی میٹنگ ہوئی جس میں ابابیل فورس کو تھانوں کے حوالے کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں شہریوں سے بدتمیزی، ڈیوٹی کے دوران سونا اور دکانداروں سے جھگڑے سمیت رشوت کی شکایت پر ابابیل فورس کے خلاف شکنجہ کس لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے دور میں پشاور میں اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے ابابیل فورس جو کہ 800 اہلکاروں پر مشتمل تھی بنائی گئی تاہم انکا باقاعدہ سربراہ یا ذمہ دار آفیسر نہ ہونے سے ابابیل فورس کی کارکردگی کم اور شکایات زیادہ تھیں جس پر پہلی بار ابابیل فورس کو تھانے کے حوالے کردیا گیا۔ پشاور کے ایس ایس، پی آپریشنز کیساتھ ابابیل...
    پشاور: شہریوں سے بدتمیزی، ڈیوٹی کے دوران سونا اور دکانداروں سے جھگڑے سمیت رشوت کی شکایت پر ابابیل فورس کے خلاف شکنجہ کس لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلی محمود خان کے دور میں پشاور میں اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے ابابیل فورس جو کہ 800 اہلکاروں پر مشتمل تھی بنائی گئی تاہم انکا باقاعدہ سربراہ یا ذمہ دار آفیسر نہ ہونے سے ابابیل فورس کی کارکردگی کم اور شکایات زیادہ تھیں جس پر پہلی بار ابابیل فورس کو تھانے کے حوالے کردیا گیا۔ پشاور کے ایس ایس،پی آپریشنز کیساتھ ابابیل  فورس کی میٹنگ ہوئی جس میں ابابیل فورس کو تھانوں کے حوالے کردیا گیا ابابیل فورس متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور...
    عابد چوہدری:  قلعہ گجر سنگھ  میں  دوران چیکنگ ایک شہری کی جیب سے ایک ہزار روپے نکالنے کے الزام پر پولیس کے 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہری سے چیکنگ کے دوران ایک ہزار روپے نکالے، جس پر شہری نے فوری طور پر 15 پر کال کر کے شکایت درج کرائی۔ شہری کی شکایت پر پولیس اہلکاروں نے زبردستی غلط بیان دلوایا اور معافی نامہ لکھوایا تاہم  انکوائری کے دوران پولیس اہلکاروں کو قصوروار پایا گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 12ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال  پولیس ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل حسن، شکیل، طاہر اور کانسٹیبل تجمل اور عمران کو معطل کر دیا گیا ہے۔     
    ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کپتان روہت شرما نے مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے پر سابق لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ میں شکایت درج کرا دی۔کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف گواسکر ٹرافی کے دوران بیٹنگ اور پھر کپتانی کے لحاظ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ روہت شرما نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے 3 ٹیسٹ میچوں میں صرف 31 رنز بنائے جبکہ ان کی کپتانی میں بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 1-3 سے شکست ہوئی اور بھارت ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
    بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنے ہی سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) میں شکایت درج کروادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز اور دورہ آسٹریلیا میں بدترین شکستوں کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں جبکہ انکی کپتانی پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ ناقڈ فارم نے بھی روہت شرما کا پیچھا ابتک نہیں چھوڑا ہے، جس کے باعث سابق کرکٹرز انہیں تنقید اور ٹرول کررہے ہیں، ایسے میں بھارتی کپتان نے تنقید سے تنگ آکر سابق کرکٹر و لیجنڈ کیخلاف بھارتی کرکٹ بورڈ میں درخواست جمع کروادی ہے۔ بارڈر- گواسکر ٹرافی میں کپتانی اور ناقص فارم کے باعث سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری 2025)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگروزیراعلیٰ، وزراء یا کسی بیوروکریٹ سے کوئی شکایت ہو تو مجھے بتائیں، کسی اور جگہ چغلی کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا ہے تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے، کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم تاجروں کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالیں گے۔ سندھ میں ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے اور ہمیں مسائل کے حل کیلئے آگاہ کریں۔ کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل کریں۔ ہم مسائل کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہیں...
    ویب ڈیسک:   چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، تاجروں کو کوئی شکایت ہے تو مجھے بتائیں،کسی اور سے چغلی کی ضرورت نہیں۔    کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےبلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا  تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے، آج آپ سے بھتہ لیا جاتا ہے نہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔  آئی فون 17 ایئر کی تصاویر لیک ہوگئیں   زمینوں پر قبضے کی شکایات بار بار آرہی ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کہیں چغلی لگانے کی ضرورت نہیں، مجھ...
    پشاور(بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کو صوبے کی پارٹی قیادت سے ہٹائے جانے اور پی ٹی آئی پختونخوا کی صدارت گنڈاپور مخالف دھڑے کو ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کیخلاف ماضی میں متحرک ہم خیال گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شکایات لگائیں۔ گروپ میں شامل افراد نے بانی پی ٹی آئی سے جیل اور مقدمات میں پیشی کے دوران شکایات کے انبار لگائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان، شکیل خان، جنید اکبر اور مشال یوسف زئی شکایت لگانے والوں میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی میں اثرورسوخ رکھنے والی خاتون نے بھی وزیراعلیٰ کیخلاف شکایات لگائیں۔ ان کے علاوہ قاضی انور ایڈووکیٹ...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو صوبے کی پارٹی قیادت سے ہٹائے جانے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپورکےخلاف ماضی میں متحرک ہم خیال گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شکایات لگائیں، گروپ میں شامل افراد نےبانی پی ٹی آئی سے جیل اورمقدمات میں پیشی کے دوران شکایات کےانبارلگائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان،شکیل خان، جنید اکبراور مشال یوسفزئی شکایت لگانےوالوں میں شامل ہیں، شکایت پی ٹی آئی میں اثرورسوخ رکھنے والی خاتون بھی وزیراعلیٰ کےخلاف شکایت لگائیں۔ ان کے علاوہ  قاضی انورایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء بھی شکایت لگانےوالوں میں شامل ہیں۔   ذرائع  کا کہنا تھا کہ مخالف دھڑے نےبانی پی ٹی آئی کو صوبےمیں بیڈگورننس اور کرپشن...
    کراچی (نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی چینی شہری سے بھتہ لینے کی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ عدلیہ میں پہنچے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے چینی شہریوں کی آمدورفت محدود ہے، غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد پولیس پر لازم ہے۔ غلام نبی میمن نے کہا کہ بنیادی طور پر چینی شہریوں کو کراچی میں سیکیورٹی اور محفوظ رہائش کی فراہمی اسپانسرز کی ذمہ داری ہے۔ پولیس اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے...
    قومی اسمبلی : فوٹو فائل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔قومی اسمبلی میں پیش پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025 کی تفصیلات سامنے آگئیں، فیک نیوز کی شکایت پر پیکا ایکٹ کے تحت 5 سال کی سزا دی جا سکے گی۔ترمیمی بل کے مطابق  نئی شق 1 اے کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی پر اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف تادیبی کارروائی کی مجاز ہوگی، اتھارٹی متعلقہ اداروں کو سوشل میڈیا سے غیر قانونی مواد ہٹانے کی ہدایت جاری کرنے کی مجاز ہوگی۔ قومی اسمبلی: اپوزیشن کا شور شرابہ، ایجنڈے کی...
    چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد ابراہیم حیدری ملیر میںبی آئی ایس بی ادائیگی مرکز کادورہ کررہی ہے‘دوسری جانب صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سے ملاقات کررہی ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ابراہیم حیدری ملیر میں بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ادائیگی مرکز میں کفالت وظائف وصول کرنے کیلیے آنے والی خواتین کو در پیش مسائل اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے ادائیگی مرکز پر بینک عملے اور ڈیوائسز کی کمی کا سختی سے نوٹس لیا اور اس...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری وفاقی وزیر قومی ترقی و اقتصادی امور پروفیسر احسن اقبال کے دورہ کراچی کے موقع پر ن لیگ ضلع ملیر کے صدر و یوسی چیئرمین اور کے ایم سی میں نواز لیگ کے پارلیمانی لیڈر فیروز خان نے حاجی مظفر شجرہ کیرہائش گاہ پر ملاقات کرکے تنظیمی امور، بلدیاتی مسائل، میئر کراچی کے عدم تعاون سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بریفنگ دی۔ فیروز خان نے شکایت کی کہ مرکز میں کولیشن پارٹنر ہونے کے باوجود سندھ میں ہمارے کوئی کام نہیں کیے جارہے، میئر شپ کے انتخابات پر ہونے والے معاہدوں پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا جس سے ناصرف ہمارے حلقوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں بلکہ کارکنوں...
۱