گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ہراسمنٹ کیس میں گریڈ 20 کے افسر معظم سپرا کو بری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبۂ پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے ہراسمنٹ کیس میں گریڈ 20 کے افسر معظم سپرا کو بری کر دیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں خاتون صوبائی محتسب، نبیلہ حاکم علی کے معظم سپرا کے خلاف فیصلے کو اختیارات سے تجاوز اور قانون کے برعکس قرار دیا گیا ہے۔
سردار سلیم حیدر نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ حکمِ امتناعی کے باوجود خاتون صوبائی محتسب کا معظم سپرا کے خلاف فیصلہ دینا غیرقانونی ہے، معظم سپرا کو نوٹس جاری ہوا اور نہ ہی سماعت کے لیے بلوایا گیا، مرضی کا فیصلہ دیا گیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ صوبائی محتسب نے حقائق جاننے کے بجائے بےنام شہادتوں پر انحصار کیا اور غلط فیصلہ دیا۔
سردار سلیم حیدر کے تحریری فیصلے کے مطابق سماعت کے دوران شکایت کنندہ نے خود کہا کہ ان کی شکایت جنسی ہراسانی سے متعلق نہیں، معظم سپرا نے 2020ء میں شکایت کنندہ فریحہ ارم وڑائچ کو کرپشن کے الزام میں ملازمت سے برخاست کردیا تھا، ہراسانی پر مبنی کیس اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سردار سلیم حیدر
پڑھیں:
ڈی جی خان، آئی ایس او کا ضلعی کنونشن، رضوان حیدر نئے آرگنائزر منتخب
کنونشن میں ضلع بھر کی ورکنگ کمیٹی، یونٹس، سابقین اور مبصرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کنونشن میں مولانا طاہر کراروی، خضر عباس، کاظم حسین، مولانا ممتاز حسین سمیت دیگر شریک ہوئے، کنونشن میں تعلیمی کیریئر گائیڈنس سیمینار کے علاوہ شب شہداء کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ڈی جی خان کا تنظیمی کنونشن منعقد ہوا، کنونشن میں ضلع بھر کی ورکنگ کمیٹی، یونٹس، سابقین اور مبصرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن میں مولانا طاہر کراروی، خضر عباس، کاظم حسین، مولانا ممتاز حسین سمیت دیگر شریک ہوئے، کنونشن میں تعلیمی کیریئر گائیڈنس سیمینار کے علاوہ شب شہداء کا انعقاد کیا گیا، کنونشن کے اختتام پر رضوان حیدر کو نیا ضلعی آرگنائزر منتخب کیا گیا۔