data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)سیکرٹری تعلیم کے ایجوکیشن ورکس کے ریٹائر کلرک کی تقرری کے احکامات جاری،غلام حیدر گوپانگ کو ایویجوکیشن ورکس جیکب آباد میں دوبارہ مقرر کرکے کندھ کوٹ کی اضافی چارج سونپ دی ۔محکمہ تعلیم سندھ کے سیکریٹری نے ایک نوٹیفکیشن کے تحت ایجوکیشن ورکس کے ریٹائر سینئر کلرک غلام حیدر گوپانگ کو جیکب آباد ایجوکیشن ورکس ڈویژن میں مقرر کرتے ہوئے ضلع کشمور ایٹ کندھکوٹ کے اکائونٹس کلرک کی اضافی چارج بھی سونپی ہے جبکہ چیف انجینئر سکھر ایجوکیشن ورکس سکھر محمد سلیم شیخ نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر ایجوکیشن ورکس سرکل لاڑکانہ اور چیف انجینئر اسکول ایجوکیشن ورکس کی 13/3/2024کو جاری کی گئی سینارٹی لسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے غلام حیدر گوپانگ کو60سال کی عمر ہونے پر 8/6/2025کو رٹائر کرنے کے احکامات دیے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہی کے لئے خط کی کاپی بھی ارسال کی لیکن اسکے باوجود ریٹائر کلر ک کی تقرری محکمہ تعلیم میںبدانتظامی ،مداخلت ،سفارشی کلچر کو بے نقاب کرتی ہے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایجوکیشن ورکس جیکب ا باد

پڑھیں:

روس نے ایک ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے یکم اکتوبر سے ایک ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی اور ساتھ ہی انتونیوگوتیریس کی جگہ نئے سیکریٹری جنرل کا تقرر کرنے کا اعلان کردیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی مدت آیندہ سال 21دسمبر کو ختم ہوگی۔ اقوام متحدہ میں روس کے مندوب وسیلی نے بین زیا نے پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ نئے سیکرٹری جنرل کے تقررکا عمل شروع کیا جارہا ہے۔ یہ عمل جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے سربراہوں کی جانب سے مشترکہ خط کے ذریعے کیا جاتا ہے جس کے بعد امیدوار پیش کیے جاتے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین