اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2025ء ) سپریم جوڈیشل کونسل کی اکثریت کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کیخلاف شکایت پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل و چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں کونسل کے اجلاس کی صدارت کی، سپریم کورٹ کے ججز جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اجلاس میں شریک ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں 12 جولائی 2025ء کو ہوئے کونسل کے فیصلے کے تحت سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججوں کے لیے ضابطہ اخلاق میں کچھ ترامیم کی تجویز پیش کی گئی، مجوزہ ترامیم پر غور کیا گیا اور کونسل کے اکثریتی فیصلے سے منظور شدہ کچھ ترامیم کے ساتھ ان کو سرکاری گزٹ میں مطلع کرنے، اعلیٰ عدالتوں کے تمام ججوں کو بھیجنے اور سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں کونسل نے مختلف افراد کی طرف سے دائر آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت 67 شکایات کا جائزہ لیا، متفقہ طور پر 65 شکایات نمٹا دی گئیں، ایک شکایت کو مؤخر کرنے کا فیصلہ ہوا، اجلاس میں اکثریتی فیصلے سے ایک شکایت پر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، بعد ازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اجلاس میں شریک نہ ہوئے تو کونسل کو آئین کے آرٹیکل 209 (3) (b) کے مطابق دوبارہ تشکیل دیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جگہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عتیق شاہ نے اجلاس میں شرکت کی، دوبارہ تشکیل دی گئی کونسل نے مختلف افراد کی طرف سے دائر آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت سات شکایات کا جائزہ لیا، جن میں سے متفقہ طور پر پانچ شکایات نمٹادی گئیں اور دو شکایات پر اکثریتی فیصلے سے مزید کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام آباد ہائیکورٹ کارروائی کا فیصلہ سپریم کورٹ اجلاس میں چیف جسٹس کورٹ کے

پڑھیں:

سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس ہفتہ کو طلب

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہفتہ کے روز صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر کی گئی مختلف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے ضابطہ اخلاق (کوڈ آف کنڈکٹ) پر بھی غور کیا جائے گا۔
یہ اجلاس عدلیہ کے احتسابی عمل اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف 70 شکایات مسترد، 3 پر مزید کارروائی کی منظوری
  • سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف 70 شکایات مسترد، 3 شکایات مزید کارروائی کیلئے منظور
  • سپریم جوڈیشل کونسل کی ججوں کے ضابطۂ اخلاق میں ترامیم کی منظوری
  • سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف دائر 70 شکایات مسترد کر دیں
  • سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس شروع
  • اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ میں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • کیا جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم جوڈیشل کونسل کی کاروائی سے بچ پائیں گے؟
  • سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس ہفتہ کو طلب
  • سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہفتہ کو طلب کر لیا گیا،چیف جسٹس صدارت کریں گے