Jang News:
2025-12-03@01:28:56 GMT

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس شروع

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس شروع

—فائل فوٹو

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں۔

ذرائع  کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

جوڈیشل کمیشن کااجلاس: عدالت عظمیٰ جج‘سندھ و بلوچستان کے چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-08-28
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، جسٹس محمد کامران ملا خیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو عدالت عظمیٰ کا مستقل جج تعینات کرنے کی سفارش کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات اور جسٹس محمد کامران خان ملا خیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے کی متفقہ طور پر سفارش کی گئی۔ دونوں سینئر ججز اپنی متعلقہ ہائی کورٹس میں قائم مقام چیف جسٹس فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اعلامیے کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو اکثریتی رائے سے مستقل جج عدالت عظمیٰ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ایکٹنگ جج عدالت عظمیٰ تعینات ہیں۔ اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے رولز تشکیل دینے کے لیے اکثریتی رائے سے کمیٹی تشکیل دے دی، رولز کمیٹی 5 ارکان پر مشتمل ہوگی، کمیٹی میں وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس عامر فاروق، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، سینیٹر فاروق نائیک شامل ہیں، کمیٹی میں سینئر علی ظفر، احسن بھون شامل ہوں گے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ،چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ میں سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • جوڈیشل کمیشن کااجلاس: عدالت عظمیٰ جج‘سندھ و بلوچستان کے چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش
  • جسٹس گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج تعینات
  • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹس نامزد،جسٹس گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج مقرر
  • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، 2 ہائیکورٹس کیلئے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی سفارش
  • جوڈیشل کمیشن: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کیلئے جسٹس ظفر راجپوت کی منظوری
  • اعلیٰ عدلیہ میں نئی تقرریوں پر جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا
  • سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا
  • سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی؛ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا
  • سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی؛ جوڈیشل کمیشن  آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا