کراچی میں امریکی قونصلے خانے کی شکایت پر ایک شہری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری امریکی قونصل خانے کی شکایت پر کی گئی، ملزم نے امریکی ویزے کیلئے پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کے جعلی دستاویزات جمع کروائے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت قوانین پر عمل پیرا ہے:صدر مملکت
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت قوانین، مؤثر اور جدید اقدامات پر عمل پیرا ہے۔صدر آصف زرداری نے انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 30جولائی کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے. تاکہ کمزور افراد کے تحفظ اور اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ 2025 کا موضوع ’انسانی اسمگلنگ منظم جرم ہے. استحصال کا خاتمہ کریں‘ واضح کرتا ہے کہ یہ جرم منظم نیٹ ورکس کے ذریعے کیا جاتا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ دنیا کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے جو لاکھوں افراد کو متاثر کرتی ہے. غربت، تنازعات، لاعلمی اور غیر محفوظ ہجرت انسانی اسمگلنگ کے بنیادی اسباب ہیں۔انکا کہنا تھا کہ خواتین، بچے اور پسماندہ طبقات انسانی اسمگلنگ کے سب سے زیادہ متاثرہ گروہ ہیں، انسانی اسمگلر غیر محفوظ راستوں سے ہجرت کراتے ہیں جو ہر سال سینکڑوں قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں۔صدر نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی تعاون، عوامی آگاہی اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں. پاکستان انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت قوانین، مؤثر اور جدید اقدامات پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی متعلقہ ایجنسیاں انسانی اسمگلرز کے نیٹ ورکس کو توڑنے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں.پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلنگ کے خاتمے اور انسانی استحصال سے پاک دنیا کے قیام کے لیے کوششیں کرتا رہے گا۔