ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں کاروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کرلیے، جن کی شناخت محمد سلیمان ، محمد حسین اور شیخ محمد رفیق کے نام سے ہوئی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد سلیمان تھائی لینڈ سے کراچی پہنچا تھا، ملزم کے موبائل فون سے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کے تبادلے سے متعلق آڈیو اور ٹیکسٹ پیغامات برآمد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نوجوانوں کی پروفائلنگ کیوں کر رہی ہے؟
چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی، جس میں 1 لاکھ چائنیز یوآن ، 35 ہزار 540 تھائی بھات اور 77 ہزار پاکستانی روپے شامل تھے۔
ملزم محمد سلیمان سے یورو، سری لنکن روپے، ملائیشین رنگٹ، سنگاپور ڈالر، ہانگ کانگ ڈالر بھی برآمد ہوئے۔
دوسری کاروائی میں دبئی سے کراچی پہنچنے والے مسافر محمد حسین سے نان کسٹم اشیا برآمد کی گئیں، جن میں 5 عدد نان کسٹم پیڈ لیپ ٹاپ، سام سنگ موبائل فون اور شراب کی 3 بوتلیں بھی شامل تھیں۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں شیخ محمد رفیق نامی ملزم کو بیرون ملک سے اسٹیرائیڈز کی بھاری مقدار سمیت درآمد شدہ غیر رجسٹرڈ ادویات اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، سمندری راستے سے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ بینک سرکل ایف آئی اے پارکنگ ایریا ترجمان جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی نان کسٹم اشیا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک سرکل ایف ا ئی اے پارکنگ ایریا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی نان کسٹم اشیا ایف ا ئی اے
پڑھیں:
کراچی سے دیگر شہروں کو سپلائی کی جانے والی ممنوعہ ادویات پکڑی گئیں، ملزم گرفتار
کراچی:ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے لیاری میں چھاپہ کر غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی میں موقع سے ملزم مقبول علی زہری کو گرفتار کیا گیا، ملزم بیرون ملک سے درآمد شدہ غیر رجسٹرڈ ادویات، اسٹیرائیڈز کی ترسیل اور خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا۔
چھاپہ مار کارروائی میں 4 کروڑ روپے کی غیر رجسٹرڈ، اسمگل شدہ اور ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں۔
ملزم مذکورہ ادویات کراچی اور دیگر شہروں میں سپلائی کرتا تھا۔
چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈریپ حکام بھی ہمراہ موجود تھے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔