کراچی؛ غیر ملکی کرنسی، جعلی ادویات اور اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
کراچی:
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سلیمان، محمد حسین اور شیخ محمد رفیق کے نام سے ہوئی۔
ملزم محمد سلیمان تھائی لینڈ سے پاکستان پہنچا جس کے موبائل فون سے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کے تبادلے سے متعلق آڈیو اور ٹیکسٹ پیغامات برآمد ہوئے۔
چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی 1 لاکھ چائنیز یان، 35 ہزار 540 تھائی بھات اور 77 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔
علاوہ ازیں ملزم سے یورو، سری لنکن روپے، ملائیشین رنگٹ، سنگاپور ڈالر اور ہانگ کانگ ڈالر بھی برآمد ہوئے۔
دوسری کارروائی میں محمد حسین نامی ملزم سے نان کسٹم اشیاء برآمد ہوئی۔
ملزم دبئی سے پاکستان پہنچا جس سے 5 عدد نان کسٹم پیڈ لیپ ٹاپ، سام سنگ موبائل فون اور شراب کی 3 بوتلیں برآمد ہوئیں جبکہ ایک اور کارروائی میں شیخ محمد رفیق نامی ملزم گرفتار کیا گیا۔
ملزم بیرون ملک سے درآمد شدہ غیر رجسٹرڈ ادویات اسٹیرائیڈز کی بھاری مقدار میں اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، افغان گروپ کے 2 ملزمان گرفتار
فائل فوٹوکراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت افغان گروپ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور چوری کی 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں ایوب گوٹھ، جمالی گوٹھ اور مچھر کالونی میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 7 ملزمان گرفتار کر لیے۔
رینجرز کے مطابق اس گروہ کے 3 ملزمان پہلے ہی رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں جبکہ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔