ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج دے دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر برائے قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔سماء نیوز کے مطابق موجودہ سیکورٹی صورتحال پر وفاقی حکومت کی جانب سے اہم تعیناتی کی گئی ہے اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر برائے قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک تقرری کا چارج فوری سنبھالیں گے۔ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 4 کرکٹرز بدھ کو امریکا روانہ ہونگے
لاہور:ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے چار کرکٹرز کل کراچی میں جمع ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق کی 31 جولائی کو امریکا روانگی شیڈول ہے۔
ون ڈے اسکواڈ کا حصہ یہ کرکٹرز امریکا میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے میچز آٹھ، دس اور بارہ اگست کو ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔
سولہ رکنی ون ڈے ٹیم میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم شامل ہیں۔