لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کا مشیر بنا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
سٹی42: لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو پاکستان کا قومی سلامتی کا مشیر بنا دیا گیا ہے۔
اس اہم تقرر کا اعلان آج بدھ کی شب کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی (این ڈی یو) اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سرانجام دےچکےہیں۔ وہ فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کرچکے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر 2024 کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی بنے تھے۔
یفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تھے رہے۔ انہیں جنرل جی ایم ک ہا جاتا تھا۔ وہ کور کمانڈر راولپنڈی رہ ے ہیں۔
پاکستان ائیر فورس کی بروقت کارروائی،بھارتی رافیل طیارے راہ فرار اختیار کر گئے
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔