پاکستانی چمپئن باکسر محمد وسیم کا بلوچستان میں عالمی باکسنگ ایونٹ کرانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
پاکستانی چمپئن باکسر محمد وسیم کا بلوچستان میں عالمی باکسنگ ایونٹ کرانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز
مانچسٹر: پاکستان کے معروف باکسر محمد وسیم نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے خوشخبری سنا دی۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی کوئٹہ میں عالمی سطح کا باکسنگ ایونٹ منعقد کیا جائے گا، جس میں دنیا بھر سے نامور باکسر شریک ہوں گے۔
محمد وسیم نے کہا کہ اس باکسنگ میلے میں اہم قومی و بین الاقوامی شخصیات کی شرکت متوقع ہے، جو پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے وہ پاک فوج اور بلوچستان حکومت کے تعاون سے کام کر رہے ہیں۔
وسیم نے اعلان کیا کہ ڈی ایچ اے کوئٹہ کے تعاون سے پاکستان بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا، جس کے ذریعے ابھرتے ہوئے باکسرز کو تلاش کیا جائے گا۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے باکسرز کو برطانیہ میں تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
محمد وسیم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
محمد وسیم اس وقت 10 مئی کو ہونے والی اپنی اگلی فائیٹ کی تیاری کے لئے برطانیہ میں موجود ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی اخبارنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ فاش کر دیا پی ایس ایل 10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10وکٹوں سے شکست دیدی پہلگام واقعہ؛ کنیریا کے بعد دھون بھی آفریدی کیخلاف میدان میں اُتر گئے مودی سرکار کی بوکھلاہٹ: شعیب اختر کا یوٹیوب چینل بھارت میں بند آئی سی سی ایونٹس میں پاک-بھارت ٹیموں کو الگ گروپس میں رکھنے کی قیاس آرائیاں مسترد پہلگام واقعہ؛ پاکستان کا جوابی وار! بھارتی براڈکاسٹرز کو وطن بھجوادیا پہلگام واقعہ؛ شاہد آفریدی کا بھی بھارت پر جوابی وارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
حکومتِ پاکستان کا فلسطین کیلئے فوری امدادی پیکیج کا اعلان
حکومتِ پاکستان نے فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے 2 کارگو طیاروں کے ذریعے 100 ٹن امدادی سامان بھجوائے گا۔
پاکستان 200 ٹن امدادی اشیاء فلسطین اور لبنان بھیجے گاپاکستان فلسطین اور لبنان کے لیے 200 ٹن امدادی اشیاء بھیجے گا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امدادی پروازیں اگلے 2 دن میں روانہ ہوں گی، امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے اردن اور مصر کے راستے فلسطین پہنچایا جائے گا۔
اعلامیے میں این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار امدادی سامان کی روانگی و ترسیل کی نگرانی کریں گے، اردن اور مصر میں پاکستانی سفیر فلسطینی علاقوں میں امداد کی ترسیل کو یقینی بنائیں گے۔
این ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی عوام فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔