Daily Sub News:
2026-07-24@02:18:55 GMT

محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرر

اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT

محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرر

محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز


دبئی: اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر کو ابوظہبی ٹی10 لیگ 2025 میں نئی فرنچائز کوئٹہ کیولری کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ فرنچائز مینجمنٹ نے محمد عامر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم کی قیادت سونپی ہے۔محمد عامر بطور قائد پہلی مرتبہ ٹی10 فارمیٹ میں شرکت کر رہے ہیں اور انہیں نوجوان اسکواڈ کی رہنمائی کے لیے بہترین انتخاب قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عامر کا تجربہ، جارحانہ بولنگ اسٹائل اور میدان میں جارحانہ جذبہ کوئٹہ کیولری کو مضبوط ٹیم کے طور پر سامنے لائے گا۔کوئٹہ کیولری نے اس سال متوازن اسکواڈ تشکیل دیا ہے جس میں سکندر رضا، عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، عرفان خان نیازی، خُزیمہ بن تنویر اور عرفات منہاس جیسے اہم کھلاڑی شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق محمد عامر نہ صرف نئی گیند سے خطرناک ثابت ہوں گے بلکہ بولرز کے لیے رہنمائی کا اہم کردار بھی ادا کریں گے۔

محمد عامر نے کپتانی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کیولری کو میدان میں ایک فائٹنگ یونٹ کے طور پر پیش کریں گے اور شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی10 فارمیٹ تیز، دلچسپ اور فیصلہ کن ہوتا ہے اور وہ ٹیم کے ساتھ بھرپور محنت کریں گے۔ابوظہبی ٹی10 لیگ 18 نومبر سے شروع ہوگی جس میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کرکٹ شائقین کوئٹہ کیولری اور محمد عامر کی قیادت میں شاندار کارکردگی کی توقع کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کیلئے ڈھائی ماہ کی مہلت دیدی کرکٹ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ماسکوٹ ڈیزائن مقابلہ مکمل ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار، رضوان کی ترقی محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار ، پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا علی ترین کی پی سی بی پر شدید تنقید، لیگل نوٹس پھاڑ دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ابوظہبی ٹی10 لیگ

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم