ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

کیبینٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت کی جانب سے یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر برائے قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک تقرری کا چارج فوری سنبھالیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

پاکستان کی فضائی حدود موثر طور پر فعال ہے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی

اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد عراق، اردن اور شام کی جانب سے اپنی فضائی حدود کو بند کرنے کے احکامات سامنے آئے ہیں. تاہم پاکستان کے فضائی راستے مکمل طور پر فعال ہیں اور موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان کی حدود میں آنے والے اضافی ایئر ٹریفک کو بھی منظم انداز میں کنٹرول کیا جا رہا ہے۔خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں. بہترین ایئر اسپیس مینجمنٹ کے ذریعے اضافی فضائی نقل و حرکت سے نمٹا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر تازہ حملوں میں سربراہ پاسدارانِ انقلاب، ایرانی آرمی چیف اور 6 جوہری سائنسدانوں کے علاوہ 5 شہری شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے آیت اللہ خامنہ ای کے مشیرِ خاص انتقال کرگئے
  • وفاق نے خیبرپختونخوا کو نظر انداز کیا، مزمل اسلم
  • اسرائیلی حملے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا خطاب
  • سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے کی ہوا،، ڈائریکٹر سیکورٹی کو ڈائریکٹر انفورسمنٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا،، مزید تقرری و تبادلے کی تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر ۔۔۔۔
  • پاکستان کی فضائی حدود موثر طور پر فعال ہے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی
  • آیت اللّٰہ خامنہ ای کے مشیر شمخانی اسرائیلی حملے شہید، ایرانی میڈیا
  • آئی ایم ایف کا قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر 344 ارب کے اضافی اخراجات پر تحفظات کا اظہار
  • مودی حکومت پر سابق قومی سلامتی کے مشیر کی کڑی تنقید
  • آئی ایم ایف کا قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر 344 ارب کے اضافی اخراجات پر تحفظات کا اظہار
  • 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک کے نظامِ انصاف کو جکڑ کر رکھ دیا ہے: بیرسٹر سیف