مشاورتی بیٹھک میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی و اقتصادی پالیسیوں کو وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر بہتر بنایا جارہا ہے، ایم کیو ایم ٹیکسز میں ریلیف دلوانے کے حوالے سے بجٹ میں سفارشات پیش کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے پرِی بجٹ سیشن اجلاس پر کراچی میں  ہونے والی مشاورتی بیٹھک میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملکی مسائل سے نمٹنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی و اقتصادی پالیسیوں کو وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر بہتر بنایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ٹیکسز میں ریلیف دلوانے کے حوالے سے بجٹ میں سفارشات پیش کرے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم

پڑھیں:

پاکستان کیساتھ ہمارا کوئی تنازعہ نہیں، بھارتی وزیردفاع

 

بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہمارے کتنے طیاے گرے؟ میرے خیال میں ان کا سوال ہمارے قومی جذبات کی نمائندگی نہیں کرتا۔

لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر اپوزیشن کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا کوئی تنازعہ نہیں بلکہ یہ تہذیب اور بربریت کا ٹکراؤ ہے۔اگر کوئی ہماری خودمختاری کو نقصان پہنچاتا ہے تو اسے جواب دینا ضروری ہے۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپوزیشن رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انھوں نے یہ نہیں پوچھا کہ ہماری فوج نے کتنے طیارے گرائے؟ اگر انھیں سوال ہی پوچھنا ہے تو یہ پوچھنا چاہیے کہ انڈیا نے کتنے ٹھکانے تباہ کیے ۔ اگر آپ نے سوال پوچھنا ہی ہے تو یہ پوچھیں کہ آپریشن میں ہمارے کتنے فوجیوں کو نقصان پہنچا؟ پاکستان نے ہمارے کتنے طیارے گرائے ہیں یہ قومی جذبات کی نمائندگی نہیں کرتا۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے مئی میں پاکستان کے ساتھ فوجی تنازع اس لیے ختم کیا کیونکہ اپنے تمام سیاسی اور عسکری مقاصد حاصل کر لیے تھے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو بھی مسترد کر دیا کہ جنگ بندی ان کی ثالثی سے ممکن ہوئی۔
راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت نے آپریشن کو کسی بین الاقوامی دباؤ کے تحت روکا یہ بالکل بے بنیاد اور غلط تصور ہے۔ انہوں نے کہا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ مکمل حکمتِ عملی اور مقاصد کے حصول کے بعد کیا گیا۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کے ساتھ ہی بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک جھڑپ کے دوران تین افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے جن پر اپریل کے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں اکثریت ہندو سیاحوں کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسی حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ چار روزہ شدید فوجی تصادم ہوا تھا جو حالیہ دہائیوں میں دونوں جوہری ہمسایہ ممالک کے درمیان بدترین جھڑپ تھی۔
دوسری جانب بھارتی اپوزیشن نے مودی حکومت کے بیانیے پر شدید سوالات اٹھائے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ اور سینئر کانگریسی رہنما پی چدمبرم نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملے اور اس کے بعد شروع ہونے والے فوجی آپریشن کے حوالے سے حقائق عوام سے چھپائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک حملہ آوروں کی نہ گرفتاری ہوئی ہے، نہ ان کی شناخت سامنے لائی گئی ہے۔ کچھ گرفتاریاں دکھائی گئیں مگر ان افراد کا بعد میں کیا ہوا، یہ حکومت نہیں بتا رہی۔ اگر حکومت کے پاس کوئی ثبوت ہے کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے تو وہ عوام کے سامنے لائے جائیں، بصورت دیگر مفروضات پر الزام تراشی سے گریز کیا جائے۔
چدمبرم نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحقیقات پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ حملہ آور بھارت کے اندر سے ہوں۔ حکومت ایک واضح اور یکساں بیانیہ دینے میں ناکام رہی ہے۔کبھی سنگاپور سے کوئی افسر بیان دیتا ہے،کبھی ممبئی سے، تو کبھی انڈونیشیا سے، مگر خود وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر خارجہ خاموش ہیں۔
چدمبرم نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاید حکومت آپریشن سندور کے دوران ہونے والی عسکری غلطیوں کو چھپانا چاہتی ہے۔
اپوزیشن نے حکومت سے اس بات پر بھی وضاحت مانگی ہے کہ آپریشن کے دوران بھارت کو کتنا جانی و مالی نقصان پہنچا۔ جنگ میں نقصان دونوں طرف ہوتا ہے اور اس میں شرم کی کوئی بات نہیں، لیکن عوام کے سامنے سچ لانا ضروری ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ اصل صورتحال عوام سے نہ چھپائے اور شفافیت کا مظاہرہ کرے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا، جس پر پاکستان نے ان کا شکریہ ادا کیا، مگر بھارت نے اس سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی دونوں ممالک نے باہمی طور پر کی۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو بھارتی کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں مئی میں چار روزہ فوجی تصادم ہوا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں ممالک نے لڑاکا طیارے، میزائل، ڈرونز اور دیگر جدید ہتھیار استعمال کیے۔
اس دوران پاکستان نے مؤثر جواب دیتے ہوئے اپنے دفاع کو یقینی بنایا اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ اس نے بھارت کے پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے۔ بھارتی اعلیٰ فوجی ذرائع نے ابتدائی نقصان کا اعتراف تو کیا لیکن تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی امریکی بحریہ کیساتھ شمالی بحر ہند میں مشق
  • بجلی سستی ہونے کا امکان
  • پاکستان میں سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ٹک ٹاک کی ہدایات جاری
  • عوام کیلئے اچھی خبر، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
  • 3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
  •  2 کمپنیوں نے پاکستان سے گدھےکے گوشت کی برآمدکےلائسنس کیلئے درخواست دے دی
  •  پاکستان کا چین کیساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 14 ارب 37 کروڑ ڈالر ہوگیا
  • 2 چینی کمپنیوں نے پاکستان سے گدھے کے گوشت کی برآمدکے لائسنس کیلئے درخواست دیدی
  • پاکستان کیساتھ ہمارا کوئی تنازعہ نہیں، بھارتی وزیردفاع
  • معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کیلئے تمام صوبائی حکومتیں تعاون کریں، شہباز شریف