واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے امریکی حکومت پاکستان اور انڈیا دونوں سے رابطے کر رہی ہے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور دونوں ممالک سے پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ کشیدگی نہ بڑھائیں.

(جاری ہے)

ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ مارکو روبیو آج اپنے پاکستان اور انڈین ہم منصبوں سے بات کریں گے امریکی وزارتِ خارجہ کی ترجمان کے مطابق مارکو روبیو نے دیگر قومی راہنماﺅں اور وزرائے خارجہ پر بھی زور دیا ہے کہ وہ بھی اس مسئلے پر پاکستان اور انڈیا سے رجوع کریں. ٹیمی بروس نے کہا کہ اس معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور امریکی وزیرخارجہ اس معاملے پر پاکستان اور انڈیا میں اپنے ہم منصب سے براہ راست بات کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ ان کے رابطوں کا ویسا ہی اثر ہوگا جیسا کہ دیگر لوگوں سے ان کی بات چیت کا ہوتا ہے.

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا سے نہ صرف وزرائے خارجہ کی سطح پر بلکہ دیگرسطحوں پر بھی رابطے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام فریقین سے اس مسئلے کا ذمہ دارانہ حل نکالنے پر زور دیا جا رہا ہے. یاد رہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑمستند انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں بھارت کی پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کے بیان کے بعدعالمی طاقتوں کی جانب سے ممکنہ جنگ کو روکنے کے لیے ردعمل سامنے آرہا ہے.

بھارتی کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاتھا کہ پہلگام حملے کے ردعمل میں طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کرنے میں بھارتی افواج کو مکمل آپریشنل آزادی ہے جس کے بعد گزشتہ روزعطا تارڑکی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان انڈیا کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خود دو دہائیوں سے دہشت گردی کا سامنا رہا ہے اور اس نے دنیا میں کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سخت مذمت کی ہے.

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی تاہم بدقسمتی سے انڈیا نے غیر معقولیت اور تصادم کے راستے پر چلنے کا انتخاب کیا جو کہ خطے اور دنیا میں تباہ کن نتائج کا باعث ہو گا ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جنگ سے ہونے والے تباہ کن نتائج کی ذمہ داری صرف اور صرف انڈیا پر عائد ہو گی.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان اور انڈیا کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان خارجہ کی رہا ہے نے کہا

پڑھیں:

پاک-بھارت کشیدگی؛ سیکریٹری اسٹیٹ پاکستان اور بھارت سے بات کریں گے، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ

WASHINGTON:

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے  نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو پاکستان اور بھارت کے ہم منصبوں سے بات کریں گے۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ امریکی سیکریٹری اسٹیٹ جلد ہی پاکستان اور بھارت کے ہم منصبوں سے بات کریں گے کیونکہ دونوں جوہری طاقت کے حامل ایشیائی پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے حوالے سے امریکی صدر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کشمیر کو ایک ہزار یا 1500 سال پرانا تنازع قرار دیا تھا، جس پر دونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے بنیادی تنازع کے حوالے سے ان کی لاعملی کو نمایاں کیا گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان اور بھارت کی قیادت کو جانتے ہیں اور اس مسئلے کے حل کے لیے پر امید ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاک-بھارت کشیدگی؛ سیکریٹری اسٹیٹ پاکستان اور بھارت سے بات کریں گے، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ
  • پاکستان و بھارت دونوں سے رابطے میں ہیں،امریکہ
  • پہلگام حملےکے 5 منٹ بعدکسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب، سابق امریکی نائب وزیر خارجہ
  •    پہلگام حملےکے 5 منٹ بعدکسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب ہے، سابق امریکی نائب وزیر خارجہ
  • چینی وزارت خارجہ نے چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا دعویٰ مسترد کر دیا
  • پہلگام واقعہ: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا
  • پہلگام واقعہ: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا
  • پہلگام واقعہ: پاکستان اور انڈیا ذمہ دارانہ حل کی طرف بڑھیں، دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں، امریکا