وزیراعظم کا یواین سیکرٹری جنرل سے رابطہ، مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے کردار ادا کرنےکا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو ٹیلی فون کرکے جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر گفتگو کی اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے کردار ادا کریں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے اعلامیے کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو کہا کہ سندھ طاس کا پانی 24 کروڑلوگوں کی لائف لائن ہے،کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں اپنی سالمیت کا دفاع کریں گے، پاکستان پر بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے انتونیو گوتریس کو بتایا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی غیر ذمہ دارانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں، یو این سیکرٹری جنرل بھارت کو ذمہ داری اور تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیں، جموں و کشمیر کا حل طلب مسئلہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے کردار ادا کریں۔
اعلامیے کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے جنوبی ایشیا میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا اس اہم وقت میں خطے میں کسی قسم کی کشیدگی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
بھارتی سفارتی عملہ واہگہ کے راستے بھارت روانہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سیکرٹری جنرل
پڑھیں:
ہینڈ شیک تنازع: پی سی بی کا مطالبہ تسلیم، آئی سی سی نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹا دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ میں پاکستان کے باقی میچز سے ہٹا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کا رویہ جانبدارانہ تھا، اور انہوں نے ٹاس کے وقت دونوں کپتانوں کے درمیان روایتی مصافحے کی اجازت نہیں دی، جو کھیل کی روح کے منافی سمجھا گیا۔
اسی بنیاد پر پاکستان نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹا دیا جائے۔
اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، اور آئی سی سی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے اینڈی پائی کرافٹ کو ریفری کے فرائض سے سبکدوش کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو وہ ایشیا کپ کے باقی میچز میں شرکت نہیں کرے گا۔