سندھ میں کسان سیڈ سبسڈی میں 2 ارب 77 کروڑ کی بے ضابطگی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
سندھ میں کسان سیڈ سبسڈی میں 2 ارب 77 کروڑ کی بے ضابطگی اوربینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 27 ہزار266 کیسزمیں میاں بیوی دونوں کورقم دینے کا انکشاف ہوا۔
سرکاری ملازمین اور پنشنرزکی شریک حیات کو 8کروڑ90 لاکھ رقم وصول کی،مستفید ہونے والوں میں گریڈ 18سے 20کے افسران بھی شامل ہیں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنیداکبر خان کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں تخفیف غربت ڈویژن کے 33 پیراز میں 14 ارب روپے کی بے ضابطگیوں پربحث کی گئی۔
مزید پڑھیں: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی: ریلوے کی سکھر میں اراضی ایک رویپہ فی مربع گز لیز پر دینے کا انکشاف
آڈٹ حکام نے بتایاکہ سندھ میں کسان سیڈ سبسڈی میں2ارب77کروڑکی بے ضابطگی کی سیکرٹری تخفیف غربت نے بتایاکہ یہ سندھ حکومت اور صوبائی آڈٹ کا معاملہ ہے۔چیئرمین کمیٹی نے معاملہ سندھ آڈٹ کو بھیج دیا ہے۔
بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے متعلق آڈٹ اعتراضات زیربحث آیا ،27 ہزار266 کیسزمیں میاں بیوی دونوں کورقم دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
سیکرٹری بی آئی ایس پی نے مزید انکشاف کیا کہ ادارے کے پاس ریکوری کا کوئی طریقہ کارنہیں ہے۔پی اے سی نے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی اورمستفید ہونیوالے سرکاری ملازمین کے نام شائع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اداکارہ مریم نفیس نے جنات دکھائی دینے کا انکشاف کردیا
پاکستان شوبز کی اداکارہ مریم نفیس نے ماضی میں جنات دکھائی دینے کا انکشاف کردیا۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نے بتایا کہ کچھ برس قبل انہیں تین سے چار مرتبہ سائے یا دھوئیں کی شکل میں مخلوقات دکھائی دیں جوکہ جنات تھے۔
انہوں نے اس خوفناک تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان مناظر نے ان کے دل میں خوف پیدا کر دیا تھا جو کئی مہینوں تک قائم رہا اور وہ آج بھی اکثر خوفزدہ ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے سنجیدگی سے بتایا کہ اس واقعے کے بعد چھ سے سات مہینے تک انہیں مسلسل محسوس ہوتا تھا کہ کوئی ان کے آس پاس موجود ہے اور کئی ماہ تک پریشان رہیں۔
مریم نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ اب بھی جب وہ کراچی میں تنہا مقیم ہیں اور ان کے شوہر امان اچانک کمرے میں آ جائیں تو وہ خوفزدہ ہو جاتی ہیں۔
یاد رہے کہ مریم نفیس اور ان کے شوہر امان نے حال ہی میں بیٹے کو زندگی میں خوش آمدید کہا ہے مریم بیٹے کی پیدائش کے بعد سے کسی پراجیکٹ میں نظر نہیں آئیں تاہم وہ جلد اسکرین پر واپسی کیلئے پُر اُمید ہیں۔