یہ واقعی پاگل پن تھا! رانی مکھرجی کی خفیہ شادی سے متعلق فیشن ڈیزائنر کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
بھارت کے مشہور فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی نے اداکارہ رانی مکھرجی اور فلمساز آدتیہ چوپڑا کی 2014 میں ہونے والی خفیہ شادی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
ایک انٹرویو میں فیشن ڈیزائنر نے بتایا کہ یہ شادی اٹلی میں ایک نجی تقریب میں انجام پائی تھی اور آج تک اس کی کوئی تصویر منظرعام پر نہیں آئی ہے۔
فیشن ڈیزائنر نے مزید بتایا کہ میں نے اب تک جتنی شادیاں دیکھی اس میں رانی مکھرجی کی شادی سب سے "مزے دار اور پاگل پن" والی شادی تھی۔
انھوں نے انکشاف کیا کہ رانی مکھرجی نے مجھے صرف ایک ہفتے کا وقت دیا۔ دلہن کا سوٹ تیار کرنے کے لیے یہ بہت ہم کم وقت ہے لیکن رانی بہت پُرسکون اور مطمئن تھیں۔
سبیاساچی مکھرجی نے مزید کہا کہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ شادی رانی، آدی، کرن جوہر اور میرے لیے ایک پاگل پن جیسا تجربہ تھا۔
خیال رہے کہ اس شادی میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے تھے اور یہ تقریب مکمل رازداری میں انجام دی گئی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیشن ڈیزائنر رانی مکھرجی یہ شادی
پڑھیں:
پشاور: گاڑی پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کرنے کی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
پشاور میں فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی۔
گزشتہ روز تاک میں بیٹھے 4 مسلح افراد نے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد جانے والے شہریوں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔
فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوئے، واقعے میں ایک راہگیر بھی زندگی کی بازی ہار گیا تھا، مسلح افراد مقتولین کا شادی ہال سے نکلنے کا انتظار کرتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق جائے وقوع پر ملزمان سر عام اسلحہ لہراتے رہے جب کہ واردات کا مقدمہ تھانا پھندو میں درج کرلیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ ایف آئی آر 5 ملزمان کے خلاف درج کی گئی، متن میں کہا گیا کہ مقتولین شادی سے واپس جا رہے تھے، واپسی پر جمیل چوک میں فائرنگ کا نشانہ بنے۔
ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گذشتہ شام پیش آیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔