آپ دونوں نے آئینی اداروں کے سامنے سندھ کا کیس لڑا، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور محکمہ آبپاشی کے وزیر جام خان شورو نے ملاقات کی۔
کراچی میں ہونے والی ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ اور جام خان شورو کی محنت کو سراہا۔
پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشترکہ مفادات کونسل ( سی سی آئی) اجلاس کی تصویر پر تبصرہ کردیا۔
پی پی چیئرمین نے دوران گفتگو کہا کہ آپ دونوں شخصیات کی محنت نے رنگ لائی ہے، آپ نے آئینی اداروں کے سامنے سندھ کا کیس بھرپور انداز میں لڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس کی کارروائی سے سندھ کے موقف کی فتح ہوئی ہے۔
اس دوران وزیراعلیٰ سندھ نے سی سی آئی اجلاس سے متعلق بریفنگ دی۔
سید مراد علی شاہ اور وزیر آبپاشی نے متنازع کینالوں سے متعلق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مسلسل رہنمائی پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری
پڑھیں:
بلاول بھٹو کی وارننگ نے بھارت کی حکومت کو بوکھلا دیا
پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے سندھ طاس معاہدے کی نام نہاد معطلی کی انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت پر ٹھوس وارننگ نے بھارت کی قیادت کو بوکھلا دیا۔
بلاول بھٹو نے سیدھے سبھاؤ بتایا کہ اگر انڈیا کی قیادت نے سندھ طاس معاہدہ کو چھیڑا اور سندھ دریا کا پانی روکنے کی کوشش کی تو اس کا نتیجہ کیا ہو گا۔
بلاول بھٹو نے بتایا کہ سندھ دریا میں پانی نہیں بہے گا تو پھر دریا میں پانی روکنے والوں کا خون بہے گا۔
اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ
پاکستان کا پانی روکنے کی بچگانہ حرکت کرنے والوں کو بلاول کے ٹھوس جواب کا کوئی جواب نہیں سوجھا تو مودی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ہفتہ (26 اپریل 2025) کو یہ بیان داغ دیا کہ وہ "اپنی دماغی حالت کی جانچ کرائیں۔"
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا، "اس سے کہو کہ وہ اپنی دماغی حالت کی جانچ کرائے، وہ کس قسم کے بیانات دے رہا ہے، بہت ہو گیا... ہم مزید یہ برداشت نہیں کریں گے۔ اب کچھ دن انتظار کریں۔"
پی ایس ایل 10؛ قلندر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطان کو بیٹنگ کی دعوت دیدی
بلاول بھٹو جب پاکستان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے بھارت مین ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرا خارجہ اجلاس مین گئے تھے تو بھارت کے کسی نیتا کو اس نوجوان لیڈر کا سامنا کرنے کی ہی جرات نہیں ہوئی تھی، بلاول نے انڈیا میں اپنی گفتگوؤں میں اعلیٰ درجہ کی دپلومیٹک روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاک بھارت تعلق کے ضمن میں بھارت کی قیادت کے رویہ پر معقول انداز سے ایسے جملے کہے تھے جن کی جلن بہت دنوں تک مھسوس کی گئی تھی۔
بھارت میں پاکستان کے خلاف مِس ایڈونچر کی شدید مخالفت، مودی کا محاسبہ
اب نئی دہلی میں نریندر مودی کی حکومت نے سندھ دریا کے پانی کو میلی آنکھ سے دیکھا تو بلاول بھٹو نے ڈپلومیٹک زبان استعمال نہیں کی بلکہ سادہ زبان میں مودی کو ان کے دماغ میں پل رہی سازشوں کا انجام سمجھا دیا۔
ہردیپ سنگھ پوری کے سوا کسی دوسرے کو بلاول بھٹو کی وارننگ کا جواب دینے کی جرات ہی نہیں ہوئی۔
Waseem Azmet