ہم کہتے ہیں کہ ہم سب اکٹھے ہو کر بھارت کے خلاف جنگ لڑیں: بیرسٹر گوہر علی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی—فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ ہم سب اکٹھے ہو کر بھارت کے خلاف جنگ لڑیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کےلیے پاکستانی فضائی حدود بند کرنا بہترین اقدام ہے، ہم نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اعلامیے کی حمایت کی ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بھارت کے اقدامات کے مقابلے میں پاکستان نے جو بھی فیصلے کیے ہم حمایت کرتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے ہماری حکومت نے بھارت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، ان میں جواب دینے کی سکت نہیں ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروانے سے روکنا بالکل نامناسب ہے، ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ 3 رکنی لارجر بینچ نے حکم دیا لیکن ایک عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوا، آپ ایسے وقت میں ایک مقبول لیڈر سے ملاقات نہیں کرنے دے رہے، یہ بہت بڑی بدقسمتی اور عدالتی حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے درخواست کی کہ اپنے حکم پر عمل کرائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے بھارت کے
پڑھیں:
بلاول بھٹو سے نوید قمر اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی نوید قمر اور دیگر رہنماؤں کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔
چیئرمین بلاول بھٹو اور سید نوید قمر کی ملاقات میں متنازع کینالوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے پی پی پی کے مؤقف کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے سید نوید قمر سے گفتگو میں کہا کہ متنازع کینالوں کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا مثبت فیصلہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل عوام کی امیدوں کے عین مطابق فیصلہ کرے گی، اگر مشترکہ مفادات کونسل عوام کی امنگوں کی ترجمانی نہیں کرتی تو پی پی پی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی ۔
دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک
چیئرمین بلاول بھٹو سے نثار کھوڑو، وقار مہدی اور سعید غنی نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔