دریائے سندھ سے نہر نہیں نکالی جائے گی، پیپلز پارٹی رہنما
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کو نسل کے اجلاس میں سندھ حکومت کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے وفاق نے 6 نئی نہروں کی تعمیر روک دی۔
اس حوالے سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور فریال تالپور نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ سندھ کےعوام کو مبارک ہو، اب دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں نکالی جائے گی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے واضح مؤقف اپنایا سندھ کا پانی سندھ کے عوام کا ہے، سمجھوتا ممکن نہیں
انہوں نے کہا کہ یہ کسی کی ہاریا جیت نہیں، یہ پاکستان کی جیت ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ نے سیاسی دانشمندی سے کیس لڑا۔ فیصلے سے ملک اور جمہوریت مضبوط ہوئی۔
فریال تالپور نے کہا کہ سندھ کے عوام نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
متحدہ کا سندھ کے سینیٹ الیکشن سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ
متحدہ کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے نامزد کردہ امیدوار کل الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کروائیں گے، پیپلز پارٹی وفد نے آج ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا تھا اور پی پی امیدوار کی حمایت مانگی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لئے ایم کیو ایم نے الیکشن سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے نامزد کردہ امیدوار کل الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کروائیں گے، پیپلز پارٹی وفد نے آج ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا تھا اور پی پی امیدوار وقار مہدی کی حمایت مانگی تھی۔ خیال رہے سندھ سے سینیٹ کی نشست کے لئے پیپلز پارٹی کے پاس واضح اکثریت ہے، سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی ارکان کی تعداد 116 ہے۔