شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتول گلزار ہجری کے علاقے میں چائے کے ہوٹل پر کام کرتا تھا، موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا، واقعے میں ملوث دو ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد کر لیا گیا، رواں برس ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو
گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ