اداکارہ مریم نفیس نے جنات دکھائی دینے کا انکشاف کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ مریم نفیس نے ماضی میں جنات دکھائی دینے کا انکشاف کردیا۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نے بتایا کہ کچھ برس قبل انہیں تین سے چار مرتبہ سائے یا دھوئیں کی شکل میں مخلوقات دکھائی دیں جوکہ جنات تھے۔
انہوں نے اس خوفناک تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان مناظر نے ان کے دل میں خوف پیدا کر دیا تھا جو کئی مہینوں تک قائم رہا اور وہ آج بھی اکثر خوفزدہ ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے سنجیدگی سے بتایا کہ اس واقعے کے بعد چھ سے سات مہینے تک انہیں مسلسل محسوس ہوتا تھا کہ کوئی ان کے آس پاس موجود ہے اور کئی ماہ تک پریشان رہیں۔
مریم نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ اب بھی جب وہ کراچی میں تنہا مقیم ہیں اور ان کے شوہر امان اچانک کمرے میں آ جائیں تو وہ خوفزدہ ہو جاتی ہیں۔
یاد رہے کہ مریم نفیس اور ان کے شوہر امان نے حال ہی میں بیٹے کو زندگی میں خوش آمدید کہا ہے مریم بیٹے کی پیدائش کے بعد سے کسی پراجیکٹ میں نظر نہیں آئیں تاہم وہ جلد اسکرین پر واپسی کیلئے پُر اُمید ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب میں پٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کروانے والوں کو ایک لاکھ دینے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی 2025)پنجاب میں پٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کروانے والوں کو ایک لاکھ دینے کافیصلہ،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کردیا، پنجاب کی پہلی سموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر کاکہنا ہے کہ لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ ملے گا۔پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے۔ اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اوکا پودہ 1399 پر کال کریں تو گھر پر ڈلیوری کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
لاہور کے شہریوں کیلئے یہ پودہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تحفہ ہے۔ لاہور کے شہری 1399 پر فون کریں آپ کا پودہ آپ کے گھر پہنچایا جائے گا۔
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا مزیدکہناتھاکہ رنگ روڈ کے اردگرد 3 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ لاہور کے شہریوں کا فرض ہے۔ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔ زیادہ درخت لگیں گے توایئرکوالٹی انڈیکس بہترہوگا۔لاہور میں سموگ کا معاملہ گزشتہ 10 سالوں سے تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرسموگ پر قابو پایا جارہا ہے۔ 7ایئرکوالٹی مانیٹر پنجاب ایئرکوالٹی سسٹم میں نصب ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلانٹ فورپاکستان میں 5 کروڑدرخت لگانے کا ہدف تھا۔ ہم نے ایک ارب سونامی کے جھوٹے نعرے نہیں لگائے۔ ہم نے ہردرخت کی مانیٹرنگ کر کے اس کی میپنگ کی۔ آسٹریلیاطرزکی ٹیکنالوجی کی انسٹالیشن اس سال مکمل ہوجائے گی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ٹیکنالوجی بیسڈ فائر کنٹرول فورس بنائی جائیگی۔ بینک آف پنجاب اس پوریپراسس کی نگرانی کرے گا۔ ہم نے فاریسٹ لائن کو قبضے سے چھڑوایا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن ہے فاریسٹ کور کو بڑھانا اور اس کی حفاظت بھی کرنی ہے۔