data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حاصل پور:  صوبہ پنجاب  ضلع بھاولنگر کے حاصل پور میں تیز رفتار مسافر بس اور کار میں خوفناک تصادم حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے واقعہ میں ایک ہی خاندان کی جانیں ضائع ہو گئیں تین زخمیوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والی کار تیز رفتاری کے باعث مسافر بس سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ چشتیاں روڈ پر اڈا محمد پناہ موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس اور کار میں شدید تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 8 افراد میں سے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو افراد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سردار محمد، ان کی اہلیہ عقیلہ بی بی، بیٹی ماہ نور، بھائی آصف نوید اور بیٹا باسط نوید شامل ہیں۔

حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں میں شمیم بی بی، واصف اور اصف شامل ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق افراد کا تعلق چشتیاں کے نواحی علاقے بخش خان سے بتایا جاتا ہے ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جبکہ پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کار میں

پڑھیں:

برطانیہ، ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار، اسپتال میں داخل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ندن(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین شدید علیل اور لندن کے اسپتال میں داخل ہیں، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔واضح رہے کہ الطاف حسین ایم کیو ایم کے بانی ہیں، جسے پہلے مہاجر قومی موومنٹ کے نام سے جانا جاتا تھا، انہوں نے اردو بولنے والوں کی نمائندگی کے لیے ایک سیاسی جماعت کا آغاز کیا، الطاف حسین اس وقت لندن میں مقیم ہیں، جہاں وہ 1992 سے خود ساختہ جلاوطنی کاٹ رہے ہیں،
بعد ازاں انہیں برطانوی شہریت مل گئی تھی، لندن سے الطاف حسین نے سیاست میں فعال کردار ادا کیا، وہ باقاعدگی سے کراچی میں اپنے کارکنان سے خطاب کرتے تھے۔لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفی عزیزآبادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین کو شدید علالت کے باعث لندن کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔انہوں نے عوام سے ایم کیو ایم کے بانی کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔دریں اثنا، ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی طبیعت گزشتہ رات بگڑی اور ڈاکٹر کے معائنے اور سفارش پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ کروائے۔میڈیا کے ساتھ گفتگو میں مصطفی عزیز آبادی نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین زیر علاج ہیں اورامید ہے کہ یہ کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔یاد رہے کہ الطاف حسین فروری 2021 میں بظاہر کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد برطانیہ کے ایک اسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران: زیادتی اور قتل کے مجرم کو سرعام پھانسی دے دی گئی
  • برطانیہ، ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار، اسپتال میں داخل
  • مردان میں2گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • ڈی آئی خان: کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ اسماعیل خان:ٹرک کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں المناک حادثہ:ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ اسماعیل خان: ٹرک اور کار میں تصادم، خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ اسماعیل خان: کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ اسماعیل خان: ٹرک اور کار میں تصادم، 5 افراد جاں بحق