وزیرِ اعلیٰ پنجاب و اعلیٰ شخصیت کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنیوالا شخص زیرِ حراست
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
—علامتی تصویر
وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ شخصیت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص نے 2 روز قبل بارش کے بعد موٹر سائیکل پر سڑک سے گزرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ شخصیت کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے شخص کو حراست میں لیا گیا تو اس نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ویڈیو بیان میں معذرت کر لی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نازیبا الفاظ استعمال
پڑھیں:
عظمی بخاری سے محرم جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور امن کمیٹی کے وفد کی ملاقات ، مثالی انتظامات کرنے پر وزیر اعلی سے اظہار تشکر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری سے جمعہ کو محرم جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور امن کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن پنجاب طاہر رضا ہمدانی بھی موجود تھے۔ ترجمان محکمہ اطلاعات پنجاب کے مطابق ملاقات کرنے والے وفد میں علامہ کاظم رضا نقوی، شبیہ شیرازی، فوکل پرسن قاسم علی، یوسف جوہری، حافظ اقبال، الیاس یزدانی، صغیر ورک، کامران نقوی، اصغر حسین، ملک ناصر، ملک شاہد، واجد علی، عمار نقوی اور صفدر جعفری شامل تھے۔دوران ملاقات مجالس، جلوس کے لائسنس ہولڈرز اور شیعہ علما کرام نے محرم میں عزاداران امام حسین کیلئے مثالی انتظامات اور سہولیات فراہم کرنے پر وزیر اعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر اطلاعات نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ محرم الحرام کے انتظامات پر مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کا مطمئن ہونا خوش آئند ہے، وزیراعلی پنجاب نے محرم کے تمام انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ خود کی، اہل تشیع کمیونٹی کا پنجاب حکومت سے تشکر کا اظہار اچھی روایت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ہر عید اور تہوار پر پنجاب میں منفرد اور نمایاں انتظامات ہوتے نظر آ رہے ہیں، وزیر اعلی مریم نواز پنجاب کے لوگوں کی خدمت میں کوئی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کرتی ہیں، اس لئے ان کی پوری ٹیم اور پنجاب کی انتظامیہ ہمہ وقت میدان عمل میں رہتے ہیں۔ دریں اثنا صوبائی وزیر اطلاعات سے شیعہ علما کونسل پنجاب کے وفد نے بھی ملاقات کی، وفد کی جانب سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کیلئے عظمی بخاری کو ایوارڈ امام حسین پیش کیا گیا۔