سیکیورٹی فورسز کے شہدا کے لئے لفظ ’ہلاک‘ استعمال کرنے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
حکومت پاکستان نے سیکیورٹی فورسز کے شہداء کے لئے ہلاک لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔
سیکیورٹی فورسز کے شہداء کے لئے ہلاک لفظ استعمال کرنے کے خلاف محمد حمدان ایڈووکیٹ کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی گئی۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کردیا
حکومت پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کے لئے نیوز چینل، نیوز پیپر، رسالوں، سوشل میڈیا پر ہلاک الفاظ کسی طور استعمال نہیں کیا جائے گا، ہلاک لفظ کی بجائے قابل قدر لفظ شہید یا شہداء استعمال کیا جائے۔
وکیل درخواست گزار محمد حمدان ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے لئے نیوز اور سوشل میڈیا میں ہلاک لفظ استعمال کیا جاتا ہے، شہداء کے لئے ہلاک لفظ استعمال کرنا غیر قانونی ہے، قوم کے لئے قربانی دینے والوں کے لئے قابل قدر الفاظ استعمال کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز کے کے لئے
پڑھیں:
ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا جس میں ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لئے مستقل طور پر پابندی عائد کر دی گئی اور پہلے سے وصول شدہ 30 لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا، ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لئے مستقل طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔
سوئی سدرن اور ناردرن کو پہلے سے وصول شدہ 30لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، درآمدی گیس پر گیس کنکشن کے لئے فریم ورک 9 شرائط پر مبنی ہے۔
سوئی سدرن اور ناردرن ایک سال میں 50 فیصد صارفین کو ارجنٹ فیس کے ساتھ گیس کنکشن فراہم کر سکے گی، ارجنٹ فیس ادا کرنے والے صارفین کو 3 ماہ میں درآمدی گیس پر نیا کنکشن فراہم کیا جائے گا۔
ایک سال منقطع رہنے والے گھریلو گیس کنکشن کے صارفین کو درآمدی گیس کا کنکشن ملے گا، درآمدی گیس کنکشن کا ٹیرف ملکی گیس کے مقابلے میں 70فیصد زیادہ ہوگا۔