سکیورٹی فورسز کے شہدا کے لئے لفظ ’ہلاک‘ استعمال کرنے پر پابندی عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت پاکستان نے سکیورٹی فورسز کے شہداء کے لئے ہلاک لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔

پشاور۔ سکیورٹی فورسز کے شہداء کے لئے ہلاک لفظ استعمال کرنے کے خلاف محمد حمدان ایڈووکیٹ کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی گئی۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کردیا

حکومت پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کے لئے نیوز چینل، نیوز پیپر، رسالوں، سوشل میڈیا پر ہلاک الفاظ کسی طور استعمال نہیں کیا جائے گا، ہلاک لفظ کی بجائے قابل قدر لفظ شہید یا شہداء استعمال کیا جائے۔

وکیل درخواست گزار محمد حمدان ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے لئے نیوز اور سوشل میڈیا میں ہلاک لفظ استعمال کیا جاتا ہے، شہداء کے لئے ہلاک لفظ استعمال کرنا غیر قانونی ہے، قوم کے لئے قربانی دینے والوں کے لئے قابل قدر الفاظ استعمال کرنا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں دیہی خواتین کی آبادی: ایک نظر ان کی زندگی اور چیلنجز پر بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ ، مسلم ممالک کیخلاف جارحیت کی منصوبہ بندی جاری بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی، پاکستانی ایڈیشنل فارن سیکریٹری نے تارے دکھا دیے بلوچستان بس واقعہ: شہید بیٹے کی لاش دیکھ کر شدت غم سے والد بھی وفات پاگئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: صرف 98 سیکنڈ میں 260 افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات امریکی عدالت نے نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ سے رعایتی معاہدہ کالعدم کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز کے استعمال کرنے کے لئے

پڑھیں:

اسلام آباد میں وہیکل امیشن ٹیسٹنگ مہم کا آغاز، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وفاقی دارالحکومت میں وہیکل امیشن ٹیسٹنگ مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، اس موقع پر اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ٹیم نے جدید آلات کے ذریعے وزیر داخلہ کی گاڑی کا معائنہ بھی کیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  طلال چوہدری نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزارت داخلہ کی ہدایت پر اصلاحات کا عمل جاری ہے، جن میں نہ صرف بین الاقوامی معیار کا انفراسٹرکچر شامل ہے بلکہ ماحولیات کی بہتری کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے، اسلام آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس گزشتہ کچھ برسوں میں خطرناک حد تک بڑھ چکا تھا جو بعض اوقات 200 تک جا پہنچا تھا۔

طلال چوہدری کاکہنا تھا کہ وہیکل انسپکشن کا آغاز بین الاقوامی معیار کے آلات سے کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے حکومت پنجاب نے ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم بھی اسلام آباد بھجوائی، جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اس مہم کا آغاز اپنی نجی گاڑی سے کر کے ایک قابلِ تقلید مثال قائم کی۔

وزیر مملکت نے مزید کہاکہ  سب سے پہلے سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی جائے گی اور جو گاڑیاں ٹیسٹ میں کامیاب ہوں گی، ان پر مخصوص بار کوڈ آویزاں کیا جائے گا، اس کے برعکس، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

طلال چوہدری کامزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں آلودگی کے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ اینٹوں کے بھٹے تھے، جنہیں مکمل طور پر زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا گیا ہے اور جو بھٹے اس معیار پر پورا نہیں اترے، انہیں بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز کے شہدا کے لئے لفظ ’ہلاک‘ استعمال کرنے پر پابندی عائد
  • کے پی میں نئی اسامیوں کی تخلیق اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی
  • اسلام آباد میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد
  • کے پی حکومت نے نئی اسامیوں کی تخلیق اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگادی
  • نئی اسامیوں کی تخلیق اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی
  • اسلام آباد میں وہیکل امیشن ٹیسٹنگ مہم کا آغاز، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد
  • کوئٹہ سمیت 3 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے، سکیورٹی فورسز کا بھرپور رسپانس
  • خان یونس میں حماس کا اسرائیلی فورسز پر حملہ، ایک فوجی ہلاک
  • غزہ: القسام بریگیڈز کا اسرائیلی فورسز پر حملہ، ایک فوجی ہلاک، ہتھیار قبضے میں لے لیے