data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشیوں کے استعمال کو قانونی ترامیم،سیاسی اتفاق رائے اورمسلسل تجربات سے مشروط کردیا،کمیشن کے مطابق ای وی ایم کا استعمال ایک بڑی سرمایہ کاری ہے اس سلسلے میں مقامی سطح پر مشینوں کی تیاری ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور بائیو میٹرک ویریفیکیشن مشینوں کے استعمال سے متعلق رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں الیکشن کمیشن نے بال پارلیمنٹ کے کوٹ میں پھینکتے ہوئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے قانونی ترمیم اور سیاسی اتفاقِ رائے بنیادی شرائط قرار دیدی گئی الیکشن کمیشن کی جانب سے پارلیمنٹ کو پیش کی گئی رپورٹ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق مشکلات بھی بتائی گئی ہیں اسی طرح الیکشن کمیشن نے برازیل کے تجربے کا جائزہ لے کر پارلیمنٹ کو رپورٹ دی تھی الیکشن کمیشن کی جانب سے دی جانے والی رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹیکنالوجی میں ہماری مہارت محدود ہے اورٹیکنالوجی کے محفوظ، سستے اور موثر استعمال پر مشاورت لازم ہے رپورٹ کے مطابق شفاف انتخابات کے لیے مظبوط اور ذمہ دارانہ ٹیکنالوجی ضروری ہے رپورٹ کے مطابق ای وی ایم کا استعمال ایک بڑا سرمایہ کاری منصوبہ ہے اورمشینوں کی مقامی تیاری زیادہ موثر اور فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے رپورٹ کے مطابق لیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مقامی تیاری کا عمل کئی سال لے سکتا ہے، رپورٹ کے مطابق ا لیکشن کمیشن نے الیکٹرانیک ووٹنگ مشینوں کی جلدبازی میں استعمال سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ای وی ایم منصوبہ پارلیمنٹ کی مکمل چھان بین کے بعد شروع ہونا چاہئے اورای وی ایم کا فیصلہ عجلت میں نہ کیا جائے ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت اور برازیل میں ای وی ایم کے کامیاب استعمال کی مثالیں موجود ہیں تاہم ان ممالک نے منصوبہ بندی سے ای وی ایم متعارف کرائیں رپورٹ کے مطابق ای وی ایم کا استعمال شفاف انتخابات کی طرف اہم قدم ہو سکتا ہے اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابات کی ساکھ بحال ہو سکتی ہے رپورٹ کے مطابق انتخابی نظام کو زمینی حقائق سے ہم آہنگ ہونا چاہیے رپورٹ کے مطابق ای وی ایم پر پائلٹ منصوبے انتخابات ایکٹ 2017 کے تحت ضروری ہیں اور پارلیمانی مشاورت کے بغیر ٹیکنالوجی اپنانے سے گریز کیا جائے رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن دیگر ممالک کی مشینوں کی جانچ کا عمل جاری رکھے گا تاہم آئندہ اقدامات پارلیمنٹ کی مشاورت سے ہی ممکن ہوں گے الیکشن کمیشن کے مطابق ای وی ایم اور بائیومیٹرک مشینوں کے پائلٹ پراجیکٹس پر رپورٹس پارلیمنٹ میں جمع ہیں ان رپورٹس پر پارلیمنٹ میں مکمل بحث ہونی چاہیے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایم کا استعمال کے مطابق ای وی ایم ہے رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق ا الیکشن کمیشن مشینوں کی

پڑھیں:

تعلیم میں سرمایہ کاری ہی قوم کی نجات ہے، یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کے لیے ایک بار پھر امید کی کرن روشن کر دی۔ انہوں نے یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر ملک کے نوجوانوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے 50 نہیں بلکہ 500 ارب روپے بھی خرچ کرنا پڑیں تو حکومت بلا جھجک کرے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل تعلیم اور ٹیکنالوجی سے جڑا ہے، یہی دو ستون ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک غیر معمولی موقع فراہم کیا ہے۔ سعودی حکومت نے پیشکش کی ہے کہ وہ پاکستانی طلبہ و طالبات کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) کے جدید شعبوں میں مفت تربیت دے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت لاکھوں نوجوانوں کو تربیت کے لیے سعودی عرب بھیجے گی تاکہ وہ جدید ہنر سیکھ کر وطن کے معاشی مستقبل کو مضبوط بنا سکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہی قوم کا اصل سرمایہ ہیں، اور انہی کے ہاتھوں میں ملک کی تقدیر ہے۔ حکومت ان کی تعلیم، ہنر مندی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کو معاشی خود کفالت کی راہ پر گامزن کر سکیں۔ خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے علامہ اقبال کے اشعار سنائے، جن پر شرکاء نے پرجوش داد دی۔
یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت اس بار بلوچستان سمیت ملک کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے میرٹ پر لیپ ٹاپ حاصل کیے۔ طلبہ نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اسکیم کے تسلسل کا مطالبہ کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ڈیجیٹل دنیا سے جڑ سکیں اور اپنے تعلیمی خواب پورے کر سکیں۔
تقریب کا ایک دل کو چھو لینے والا لمحہ اس وقت سامنے آیا جب بلوچستان کی طالبہ درجان بی بی نے اسٹیج پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔ شہباز شریف نے نہ صرف ان کی خواہش پوری کی بلکہ انہیں اپنی نشست پر بٹھا کر نوجوانوں کے احترام اور ان کی عزتِ نفس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ تقریب محض لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا موقع نہیں تھی، بلکہ یہ اس پیغام کی تجدید تھی کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور نوجوانوں میں سرمایہ کاری سے ہو کر گزرتا ہے — اور یہی وہ وژن ہے جسے وزیراعظم شہباز شریف “قوم کی اصل نجات” قرار دیتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری
  • پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول ،ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  • پاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے کامیاب بولیاں منظور
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کو مزید وقت مل گیا
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر
  • اے آئی کا خوف بڑھنے لگا: ٹیکنالوجی کمپنیوں کی زیرزمین پناہ گاہوں پر سرمایہ کاری
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا
  • تعلیم میں سرمایہ کاری ہی قوم کی نجات ہے، یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح