بھارت کا انور رٹول آم جو پاکستان کا سفارتی تحفہ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جولائی 2025ء) پاکستانی آموں کی بات ہو اور ’’انور رٹول‘‘ کا ذکر نہ ہو، یہ ممکن نہیں۔ مٹھاس، خوشبو اور ذائقے میں اپنی مثال آپ، یہ آم صرف ایک پھل نہیں، ایک تاریخ ہے — ایک داستان ہجرت، یادوں، وعدوں اور ان دیکھی جڑوں کی، جو زمین کے ایک ٹکڑے سے دوسرے تک پھیل گئیں۔
پاکستانی آم اب بھارتی درختوں پر اگیں گے
یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ جس انور رٹول آم کو آج پاکستان دنیا بھر میں ’’مینگو ڈپلومیسی‘‘ کا مرکزی کردار بنا کر بھیجتا ہے، اس کی جڑیں دراصل بھارت کے مغربی اتر پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں ’’رتول‘‘ میں پیوست ہیں۔
اور یہ نام بھی یوں ہی نہیں رکھا گیا — اس آم کا نام انوار الحق نامی ایک شخص کے نام پر پڑا، جن کے بیٹے نے 1947 میں تقسیمِ ملک کے وقت اپنے ساتھ اس آم کا پودا لے کر پاکستان ہجرت کی، اور پھر اسے اپنے والد کے نام سے منسوب کر دیا۔(جاری ہے)
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق پبلک ریلیشنز آفیسر، راحت ابرار، ایک دلچسپ بات بتاتے ہیں کہ اگر ان کی والدہ ہجرت سے انکار نہ کرتیں تو شاید آج اس آم کا نام ’’ابرار‘‘ ہوتا۔
وہ کہتے ہیں ’’میرے تایا انوار الحق پاکستان چلے گئے۔ لیکن جانے سے پہلے انہوں نے اپنے ساتھ دو چیزیں لیں: ایک تو رتول گاؤں کا یہ نایاب آم، اور دوسرا اپنے چھوٹے بھائی سے وعدہ کہ وہ اپنے بیٹے کا نام ان کے نام پر رکھیں گے۔‘‘
بھارت کی دو ریاستیں آم پر کیوں لڑ رہی ہیں؟
یہی وہ وعدہ تھا جس نے راحت ابرار کو ان کا نام دیا — اور جس نے انور رٹول کو پاکستان کا شیریں سفارتی تحفہ بنا دیا۔
آم، سفارت کاری اور ضیاء الحقوقت گزرتا گیا، آم کی شاخیں پاکستان کے ملتان سے ہوتے ہوئے دنیا بھر میں پھیلتی گئیں۔ 1981 میں اس وقت کے پاکستانی صدر جنرل ضیاء الحق نے ایک کریٹ انور رٹول آم بھارت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو بطور تحفہ بھیجا۔ گاندھی اس قدر متاثر ہوئیں کہ انہوں نے ذاتی طور پر ضیاء الحق کو خط لکھا اور ان آموں کی اعلیٰ کوالٹی اور ذائقے کی تعریف کی۔
’’پاکستان اور بھارت مختلف ضرور ہیں، مگر ساتھ چل سکتے ہیں‘‘
یہ وہ لمحہ تھا جب شاید خود بھارت کے رتول گاؤں کے کاشتکاروں کو احساس ہوا کہ ان کے گاؤں سے نکلنے والا ایک پودا آج عالمی سفارت کاری میں خوشبو بکھیر رہا ہے۔ انہوں نے اندرا گاندھی سے ملاقات کر کے اس آم کی تاریخ سے انہیں آگاہ کیا اور پھر خواہش کی کہ بھارت بھی ایسے آم پاکستان کو تحفے میں بھیجے۔
ایک پھل، دو قومیں، ایک تاریخآج انور رٹول صرف پنجاب نہیں، سندھ کے باغات میں بھی پوری آب و تاب سے چمکتا ہے۔ پاکستان ہر سال تقریباً 1.
پاک بھارت ثقافتی روابط: خرابی کی اصل وجہ بیوروکریسی، کرن راؤ
اور اب، جب اگلے ماہ بھارت اور پاکستان اپنی آزادی کی 78 ویں سالگرہ منانے جا رہے ہیں، تقسیم کا تلخ باب ایک بار پھر یاد آئے گا ، لیکن اس بار شاید انور رٹول کی مٹھاس ہمیں یاد دلائے کہ کچھ چیزیں سرحدیں پار کر کے بھی دلوں کو جوڑ سکتی ہیں۔ کہانیوں کے پیچھے کہانیاں ہوتی ہیں اور کبھی کبھار، وہ آم کی صورت میں کھِل اُٹھتی ہیں۔
ادارت: جاوید اختر
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انور رٹول کا نام
پڑھیں:
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی ملائشیا کے وزیراعظم سے ملاقات؛ باہمی مفاد پر مبنی تعاون بڑھانے کی خواہش
سٹی 42: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پاکستانی وزیراعظم کی نیک تمنائیں ملائشین قیادت کو پہنچائیں،اسحاق ڈار نے تمام شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا،
اسحاق ڈار نے آسیان چیئر کے طور پر ملائشیا کی قیادت کو سراہا،اسحاق ڈار نے علاقائی و عالمی مسائل کے حل میں ملائشیا کے تعمیری کردار کو خوش آئند قرار دیا،اسحاق ڈار نے آسیان اور رکن ممالک کے ساتھ روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا،وزیراعظم انور ابراہیم نے خیرسگالی جذبات پر گرمجوشی سے اظہار تشکر کیا،
حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین
انور ابراہیم نے پاکستان سے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،فریقین کے درمیان حلال سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی،پاکستان سے گوشت، زرعی مصنوعات اور چاول کی برآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا،اسحاق ڈار کا دورہ آسیان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کی عکاسی ہے،