بھارتی خفیہ ایجنسی کے ٹویٹر اکاونٹس نے لورالائی واقعہ سے قبل ہی دہشتگردی کی خبری دی تھی : وسیم عباسی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی وسیم عباسی نے کہاہے کہ لورالائی میں بس سے پنجاب کے 9 شہریوں کو شہید کر دیا گیا ، یہ فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کیا، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے منسلک کچھ ٹویٹر اکاونٹس دہشتگردی کے واقعات کی پہلے سے خبر دے دیتے ہیں اور پھر بعد میں واقعہ ہوتاہے ۔
پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم عباسی نے کہا کہ لورالائی میں بہت ہی افسوسناک واقعہ ہوا، فتنتہ الہندوستا ن کے دہشتگرد وں کی طرف سے یہ واقعات آئے روز کا معمول بنتا جارہاہے، پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کے شناختی کارڈ چیک کر کے شہید کر دیا جاتاہے ، لورالائی کے علاقے میں ایک بس کوئٹہ سے لاہور آ رہی تھی ، اس میں سے مسافروں کو اتار کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو شہید کر دیا گیا ، اس سے پہلے بھی متعدد واقعات ہو چکے ہیں، جعفر ایکسپریس کے بعد متعدد واقعات ہوئے ہیں۔
اصلی ایس پی نے بھکر میں نقلی ایس پی کو گرفتار کرا دیا، پولیس یونیفارم اور وائرلیس سیٹ بھی برآمد
انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے منسلک ٹویٹر اکاونٹس نے کل کہا کہ بلوچستان کے لوگ پتھروں سے مزاحمت کریں گے ، یہ ٹویٹر اکاونٹس دہشتگردی کی خبر پہلے دے دیتے ہیں اس کے بعد دہشتگردی ہوتی ہے ، جس سے صاف پتا لگتاہے کہ وہ اس کے بینفشری ہیں ۔ معرکہ حق میں بھارت کو جو ہزیمت ہوئی ہے اس کے بعد وہ ملٹری کے ساتھ تو لڑ نہیں سکتے لیکن اب عام شہریوں کو دہشتگردی کے ذریعے نشانہ بنا رہے ہیں ۔
بلوچستان بس واقعہ: شہید بیٹے کی لاش دیکھ کر شدت غم سے والد بھی وفات پاگئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بلوچستان بس واقعہ: شہید بیٹے کی لاش دیکھ کر والد بھی انتقال کرگیا
بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردی کے واقع میں شہید ہونیوالے غلام سعید کا تعلق میاں چنوں سے تھا۔ شہید غلام سعید کا جسد خاکی ان کے آبائی گھر چک نمبر 72 پندرہ ایل پہنچا تو ان کے والد غلام سرور نے اسی وقت دم توڑ دیا۔ سپاہی غلام سعید اپنے بیمار والد کی عیادت کیلئے اپنے گھر آ رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں بس پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید غلام سعید کی لاش دیکھ کر والد بھی شدت غم سے انتقال کرگئے۔ پنجاب کے ضلع میاں چنوں میں شہید غلام سعید اور ان کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردی کے واقع میں شہید ہونیوالے غلام سعید کا تعلق میاں چنوں سے تھا۔شہید غلام سعید کا جسد خاکی ان کے آبائی گھر چک نمبر 72 پندرہ ایل پہنچا تو ان کے والد غلام سرور نے اسی وقت دم توڑ دیا۔ سپاہی غلام سعید اپنے بیمار والد کی عیادت کیلئے اپنے گھر آ رہے تھے کہ حملہ آوروں نے انہیں شہید کر دیا۔ ان کے بیمار والد یہ خبر برداشت نہ کر سکے اور اپنے بیٹے کی لاش گھر آنے پر صدمے سے چل بسے۔ دونوں کی نماز جنازہ گاؤں 72 پندرہ ایل میں سکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی، پولیس اور عوام نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔