انسداد منشیات، دہشتگردی و اسمگلنگ:پاک بحرین مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
منامہ: پاکستان اور بحرین کے درمیان سیکورٹی تعاون کی نئی راہیں کھلنے لگی ہیں، جہاں دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مربوط اور مؤثر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی منامہ آمد پر بحرین کے اعلیٰ حکام نے ان کا پرجوش خیرمقدم کیا، جس کا آغاز بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال سے ہوا۔ بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے ذاتی طور پر محسن نقوی کو خوش آمدید کہا، جو دونوں ممالک کے درمیان گہری سیکورٹی وابستگی کا مظہر تھا۔
دونوں وزرائے داخلہ کی ملاقات منامہ کے تاریخی مقام ’’منامہ فورٹ‘‘ میں ہوئی، جہاں محسن نقوی کو رسمی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے موضوعات، خاص طور پر علاقائی و عالمی سیکورٹی چیلنجز، دہشتگردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر طے پایا کہ پاکستان اور بحرین مل کر ایک مربوط مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیں گے، جس کے تحت معلومات کا تبادلہ، آپریشنل تعاون اور تکنیکی تربیت کے شعبوں میں بھی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔
دونوں ممالک اس بات پر متفق نظر آئے کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں سیکورٹی خطرات نے نئے انداز اختیار کر لیے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہو چکا ہے۔
ملاقات کے دوران یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ پاکستان اور بحرین کی وزارت داخلہ کے درمیان قائم مشترکہ سیکورٹی کمیٹی کو مزید فعال اور بااختیار بنایا جائے تاکہ تعاون کی رفتار میں تسلسل برقرار رہے۔
بحرینی وزیر داخلہ نے پاکستان کے ساتھ سیکورٹی شراکت داری کو خطے کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے سیکورٹی روابط کو ایک نئی مضبوطی عطا کرے گا۔
محسن نقوی نے بھی اپنی گفتگو میں واضح کیا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور خاص طور پر منشیات اور انسانی اسمگلنگ جیسے حساس مسائل پر تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اپنی بحرینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تاکہ یہ مشاورت آگے بڑھ سکے اور زمینی حقائق کی روشنی میں مزید پیش رفت ہو۔
دورے کے اختتام پر محسن نقوی نے بحرینی وزارت داخلہ کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کیے، جو اس دوستی اور اعتماد کی علامت تھے جسے دونوں ممالک پروان چڑھا رہے ہیں۔
تقریب میں بحرین کے نائب وزیر داخلہ، چیف آف پبلک سیکورٹی، اعلیٰ فوجی حکام، اور پاکستان کے سفیر ثاقب رؤف سمیت سفارتی و عسکری شخصیات بھی شریک تھیں، جس سے اس دورے کی اہمیت اور سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دونوں ممالک وزیر داخلہ محسن نقوی بحرین کے
پڑھیں:
بارش کے ممکنہ نقصان سے بچائو کیلیے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ مون سون کے دوران ممکنہ نقصانات سے بچاؤ اور بروقت نکاسی آب کے مؤثر انتظامات کیلیے تمام متعلقہ محکموں، بلدیاتی نمائندوں اور اداروں کے درمیان مکمل رابطہ، تعاون اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔انہوں نے یہ بات لطیف ہال، ڈپٹی کمشنر سیکرٹریٹ مٹیاری میں مون سون 2025ء کی پیشگی تیاریوں، ڈی سِلٹنگ اور ڈی واٹرنگ پلان سے متعلق بلدیاتی نمائندوں اور متعلقہ افسران کے ہمراہ منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی، مشینری کی دستیابی، عملے کی حاضری اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں بروقت مکمل کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نمائندے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اور تجاویز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ایک مؤثر اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جا سکیں۔اجلاس کے دوران نکاسی آب کے نظام، نالوں کی صفائی، ڈی واٹرنگ پوائنٹس کی نشاندہی، ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی تیاری اور ضلعی سطح پر مربوط رابطہ کاری کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔