عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ ان کی بیٹی کو بھی پاکستان آنا چاہیے، وزیر مملکت برائے داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ ان کی بیٹی کو بھی پاکستان آنا چاہیے، اگر عمران خان کے بچے پاکستانی شہری نہیں ہیں تو انہیں ویزا لے کر آنا پڑے گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے اگرپاکستانی شہری نہیں ہیں تو ویزے کی پابندیاں لاگو ہوں گی اور کسی ملکی و غیرملکی کو پاکستان میں آکرقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی، عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ ان کی بیٹی کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے، بھارت پراکسیزکے ذریعے سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن بھارتی پراکسیز کو ختم کریں گے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جتنی رقم لگا کر لابنگ پی ٹی آئی نے کروائی ہے کسی نے نہیں کروائی، ان کے پیسے ضائع گئے ہیں،گولڈ اسمتھ کا خاندان آج بھی بانی پی ٹی آئی کی سپورٹ کر رہا ہے۔
دہشت گردی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں بھارت کی پراکسیز بےگناہ اور معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کر رہی ہیں، بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کا واقعہ آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی پراکسیزکے ذریعے اب پاکستان میں آسان اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن پاکستانی ادارے، پاکستانی عوام تیار ہیں اور دشمن کامقابلہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کے پی اور بلوچستان میں انسداد دہشت گردی کے اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کافی کمی آئی ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہمسایہ پراکسیز ہیں اور ہمسایہ ممالک میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف کام کر رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: طلال چوہدری نے کہا بلوچستان میں عمران خان کے نے کہا کہ
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔
چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔
محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین سے اِن کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر دلی ہمدردی اور اظہار و تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
چوہدری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔